اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے گستاخانہ مواد ے معاملے پر قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ایجنسیوں سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔گستاخانہ مواد کے معاملے پر مشترہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ڈائریکٹرایف آئی اے مظہرکاکاخیل کی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈائریٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈی جی ویب مانیٹرنگ نثار خان سمیت وفاقی پولیس کے ایس پی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں گستاخانہ مواد کے معاملے پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی طرف سے اب تک کی کارروائیوں کاجائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گستاخانہ مواد کے معاملے پر ایجنسیوں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے اور اس حوالے سے ایجنسیاں رپورٹ دیں گی کہ گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والے عناصر کون سے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے گرفتار ملزمان سے کی جانیوالی تفتیش سے بھی شرکاءکو آگاہ کیا جب کہ ایجنسیوں کی طرف سے رپورٹس تیار ہونے پر آئندہ جے آئی ٹی کا اجلاس طلب یا جائے گا۔ جے آئی ٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کرکے وزارت داخلہ میں جمع کرائے گی جس میں گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے ذمہ داروں کاتعین ان کے خلاف کارروائی کی سفارش اورآئندہ ایسے مواد کی روک تھام سے متعلق سفارشات ہونگی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

