لاہور (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں صوبے کے امور ،سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی جانب سے سندھ کے حوالے دئیے گئے بیانات پرشدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ادھر پاکستان کی دو بڑی جماعتوں کے سربراہان نے لاہور میں ڈیرے لگالیے، (ن) لیگ کو پنجاب میں ٹف ٹائم دینے کی پالیسی اپنا لی گئی۔آئندہ عام انتخابات کے لئے دیگرسیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی تیاریوں نے بھی زور پکڑلیا،وسطی اور بالائی پنجاب کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب اور لاہورمیں بھی انتخابی سیاست کا آغاز کردیا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

