راولپنڈی(خبریں ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پ±رامن پاکستانی قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اوراورکزئی ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر سیکیورٹی انتظامات اور سرحد پار سے دہشت گرد حملوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ تیاریوں، دہشت گرد حملوں پر مو¿ثر جواب اور انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کی ہلاکت کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے سوران اور کلایا میں جوانوں سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اورفورسز ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کی کوشش کررہی ہیں جب کہ میجرمد ثراور 2 جوانوں نے قوم کی خاطر عظیم قربانی دی ہے اور فورسز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان اورافغانستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جب کہ پاک افغان سرحد پر دوطرفہ سیکیورٹی مکینزم بنانے کیلیے افغان حکام سے رابطے میں ہیں کیوں کہ موثر سرحدی نظام دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ ملکر سرحدی انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لئے سرحدی نگرانی کیلیے فضائی نگرانی کیساتھ جدید آلات بھی نصب کیے جارہے ہیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

