دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بلند قامت عمارت برج الخلیفہ بھی یوم پاکستان کے موقع پر سبزہلالی رنگ میں رنگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی پاکسشتانی موجود ہیں وہاں آج قرارداد پاکستان منظور ہونے کی یاد میں یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر جہاں پاکستان میں شاندار تقریبات کا سلسلہ جاری ہے وہیں دبئی میں موجود دنیا کی سب سے طویل القامت عمارت برج الخلیفہ بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئی۔ برج الخلیفہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ 77 ویں یوم پاکسشتان کے موقع پر ایل ای ڈی لائٹس سے برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے مزین کر دیا گیا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

