راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا نغمہ ” ہم سب کا پاکستان“ جاری کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دشمن کو للکارا اور واضح کیا کہ کوئی طاقت پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہم پر عزم اور سخت جان قوم ہیں، کوئی بھی دشمن قوت ہمارے پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ یہ ہم سب کا پاکستان ہے اور زندہ باد ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ ” ہم سب کا پاکستان بھی شیئر کیا۔ اس نغمے کے آغاز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پاکستان کے موقع پر کی جانے والی تقریر کا کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ راحت فتح علی خان کی خوبصورت آواز میں آپ بھی روحوں کو گرمانے اور جذبوں کو تازہ کرنے والا نغمہ سنیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

