کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی نے مردم شماری کے طریقہ کار کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ وفاقی حکومت اور ادارے شماریات کو فریق بنایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سندھ ہائی کورٹ میں مردم شماری کے طریقہ کار کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے درخواست میں موقف دائر کیا ہے کہ مردم شماری کو وقتی طور پر روک کر حکومت تمام طبقات کے تحفظات کو دور کرے کیونکہ مردم شماری پر حکومت نے صوبوں کے شکوک و شبہات دور نہیں کئے تو یہ ملک اور فیڈریشن کے لئے اچھا نہیں ہو گا ۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا مردم شماری پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور پیپلزپارٹی کا بنیادی مطالبہ ہے کہ مردم شماری میں شفافیت ہونی چاہئے ۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

