اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے‘ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے‘ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان میں پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں‘ امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ پیر کو وزیراعظم نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سرزمین سے جاملتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی‘ ثقافتی اور تاریخی رابطے ہیں۔ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے جن وجوہات پر سرحد بند کی گئی امید ہے ان کے تدارک کے لئے افغان حکومت اقدامات کرے گی۔ امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ (ن غ)
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

