تازہ تر ین
zarbazab

آپریشن ضرب عضب بارے اہم سیاسی رہنما کا بڑا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میجر (ر) طارق اقبال نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ¾فوجی عدالتیں ایک بار پھر ملک کے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے ¾سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ہماری عوام نے اس لعنت کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کی ضرورت وقت کا تقاضہ تھا اور اب پارلیمانی رہنماو¿ںکی جانب سے دو سال کے لئے فوجی عدالتوں کی بحالی پر اتفاق اچھا اشارہ ہے ، فوجی عدالتیں ایک بار پھر ملک کے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے انصاف کے تمام معاملات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv