تازہ تر ین
rape-1

سابق بھارتی وزیرخاتون کیساتھ جنسی ذیادتی….حیران کن انکشاف

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے سابق وزیرکوخاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گینگ ریپ کے الزام میں ملوث سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر گائتری پرجاپتی کو لکھنو سے گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جس نے ملزم کو 14روز کیلئے جیل بھیج دیا ۔پولیس نے ملزم کے دیگر تین ساتھیوں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جس کے بعد سراغ لگا کر گائتری پرجاپتی کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ اس سے قبل 7مارچ کو بھی ملزم کے دیگر 2ساتھیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جو اس کیس میں ملوث ہیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر کے سیکیورٹی گارڈ چندرپال کو 6مارچ کے روز لکھنو پولیس لائنز کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا ۔بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات پر 17فروری کو ایک خاتون کیساتھ مبینہ گینگ ریپ اور اس کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزمات پر ملزم اور اس کے دیگر 6ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv