تازہ تر ین
nawaz-shareef

پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر دہشتگردی کیلئے کارندے قائم …. سیاسی رہنماءکے بیان سے ہر طرف خوف کی لہر دوڑ اٹھی

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کارندے پیپلزپارٹی کارکنوں پر دہشتگردی کے لئے چھوڑ رکھے ہیں مگر ہمارے کارکنوں نے برداشت کا مظاہرہ چھوڑا تو نواز حکومت کو بھاگنا پڑے گا ۔ پیر کے روز پیپلزپارٹی کے راہنما بابر سہیل بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بار بٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ورثا کی درخواست پر کیس داخل کر کے اصل ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بابر بٹ کا قتل اور شوکت بسرا پر حملہ ایک ہی سازش کا حصہ ہے جسے ہم بے نقاب کر کے رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بابر سہیل بٹ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv