لاہور (آئی این پی )ملک بھر میں دہشت گردوں سے نمٹنے کےلئے آپریشن ردالفساد جاری جس میں مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 75سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ لودھراں میں پولیس اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں جیون والا ،چھوٹی نہر اور یونس والا کے علاقے شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران 38مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 13مشکوک موٹر سائیکل سواروںکو بھی قبضے میں لے لیا۔ بھکر میں کلورکوٹ اور دریاخان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 39 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن کے دوران 60 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

