Author: admin

لاہور(خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ۔ ڈیموں میں پانی کی کمی سے بجلی کی پیداوار اور مزید کم ہوگئی ہے، پانی سے بجلی کی پیداوارر صرف 1800 میگاواٹ تک ہو گئی۔ ملک بھر میں بجلی کا شارت فال بڑھ کر 4700 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کی بجلی بندش کا سلسہ جاری ہئے۔ اس وقت بجلی کی طلب 14 ہزار پیداوار صرف 9 ہزار300 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار…

Read More

اسونشن (خصوصی رپورٹ) پیراگوائے میں صدر ہوریکٹیو کارٹس کی جانب سے دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے اور مشتعل ہجوم نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔ یوروگوئے کے آئین کے مطابق ملک کا صدر دوسری مدت کیلئے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن ملک کے موجودہ صدر ہوریکٹیو کارٹس نے اس قانون میں نرمی کرتے ہوئے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کا بل پارلیمنٹ سے منظور کروایا تو ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ذرائع کے مطابق پیراگوئے کے صدر کی جانب سے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کے…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا کی ایک درگاہ کے گدی نشین نے اپنے ساتھیوں سمیت خنجروں اور ڈنڈوں کے وار کرکے چار خواتین سمیت 20 افراد کو قتل کر دیا۔ گدی نشین عبدالوحید سمیت 8افراد گرفتار۔ وزیراعلیٰ نے 10گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر علی چٹھہ کے مطابق نواحی علاقے 95 شمالی میں قائم درگاہ مینہ طور پر علی محمدگجر کے گدی نشین عبدالوحید نے اپنے ساتھیوں سمیت درگاہ میں موجود چھ خواتین سمیت 22 افراد کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا پھر ڈنڈوں اور خنجروں کے وار کیے۔ اس دوران…

Read More

کراچی (خصوصی رپورٹ) لیاری گینگ وار کا گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ بھی بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کا ایجنٹ نکلا۔ گینگ وار کے سرغنہ کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے را اور ایرانی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد عزیر بلوچ کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے انکشافات کے مطابق عزیر بلوچ بلوچستان میں کالعدم علیحدگی پسند جماعتوں کی معاونت کیا کرتا تھا جس کے لیے وہ ”را“ اور ایرانی انٹیلی جنس…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت پر میری پرفارمنس کابہت ہی پریشر ہوتا ہے ،پرانے کھلاڑیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے،میرا کسی بھی سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے،میں ہر اچھے کام کرنے والی جماعت کیساتھ ہوں۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکا ہوں لیکن لیگ کرکٹ کیلئے ابھی بھی فٹ ہوں۔مجھے لوگوں سے بہت پیار اورعزت ملی، میں نے اپنی بھرپورکوششوں سے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عزت سے ریٹائرہوناچاہ رہا تھا کیونکہ…

Read More

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عسکری ادارے کبھی ایک گھوڑے پر شرط نہیں لگاتے، اداروں کے پاس کئی گھوڑے اور جیکی ہیں۔ عسکری اداروں کا پی پی کے ساتھ بھی رابطہ ہے، فوج کا سب سے بڑا مسئلہ ڈان لیکس ہے۔ آئندہ 30روز ملکی سیاست میں اہم ہیں۔ ن اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نکلے گا۔ عمران خان کی آرمی چیف اور وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اہم ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ راحیل شریف سے کم نہیں۔ نواز شریف برصغیر کا سب…

Read More

لاہور‘اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نامہ نگارخصوصی‘ مانیٹرنگ ڈیسک‘ ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف کی سی ٹی سکین رپورٹ آ گئی ہے ،وزیراعظم کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے، جو آپریشن کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتہ کی صبح طبیعت ناسازی کے باعث بغیر سکواڈ کے گلبر گ میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال پہنچ گئے رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے پیٹ میں معمولی درد کی تکلیف ہوئی ،ڈاکٹروں نے ان کا سی ٹی سکین کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی لئے…

Read More

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےںپنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی نگرانی مزےد سخت کرنے کا فےصلہ کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہداےت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائےں ۔پولےس اورقانون نافذ کرنےوالے ادارے امن وعامہ ےقےنی بنانے کےلئے جانفشانی اورمستعدی سے فرائض سرانجام دےں ۔مساجد،امام بارگاہوں،گرجاگھروں اوردےگر عبادت گاہوں کی سکےورٹی پر بھر پور توجہ دی جائے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہےں ۔اس لئے ملک دشمن…

Read More

لاہور(آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی جانب سے حاضری سے اسثنی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔پرویز اشرف کو گیپکو میں 400 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں طلب کیا گیا تھا جبکہ وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔

Read More

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے مقدمے میں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بیرون ملک چلے جانے والے پانچ بلاگرز کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں تو ان کو وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔جمعہ کوجمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گستاخانہ مواد سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے 3 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مختصر فیصلے میں حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ ایک ایسی کمیٹی تشکیل دے جو سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ ہمارے علما کرام انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشتگردی کےخلاف آواز اٹھاتے رہتے ہیں تاہم کہیں نہ کہیں ان کی جانب سے کمی ضرور ہے کیونکہ انتہا پسند انہی کے اداروں سے نکلنے والے طلبہ ہی بنتے ہیں۔ سنی و شیعہ طبقہ فکر دونوں کے علما پر ہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے طلبہ کو یہ تعلیم و شعور دینے میں ناکام رہتے ہیں کہ مسلمان کا خون…

Read More

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ترقی پانے اور آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران ملک کو درپیش متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماءنعیم الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی…

Read More

پاراچنار (اے این این‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاراچنار کے مرکزی بازار میں امام بارگاہ کے قریب خود کش دھماکہ، 24افراد جاں بحق، 95 سے زائد زخمی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، دھماکے کے وقت بازار میں خریداری کےلئے لوگوں کی کافی تعداد جمع تھی، دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کی آواز سنتے ہی بازار میں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیاگیا، ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی طور پر ہسپتال طلب کر لیاگیا، سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے…

Read More