Author: admin

اسلام آباد (این این آئی) صدرمملکت ممنون حسین نے 28 ویں آئینی ترمیم سمیت آرمی ایکٹ 2017 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع ہوگئی۔قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ کا بل دستخط کےلئے ارسال کیا گیا تھا جو صدر کے دستخط کے بعد اب 23ویں آئینی ترمیم کہلائے گی۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے دوران اس کو 28 ویں آئینی ترمیم کہا گیا تھا کیونکہ اسمبلی کے اجلاس میں آئین میں متعدد ترامیم کے بل پیش ہوئے تھے،…

Read More

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے اور خفیہ ادارے نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ، خفیہ ادارے نے کھلاڑیوں کے موبائل فون ڈیٹا کی مکمل فہرستیں غیر ملکی فون کمپنیوںسے منگوانے کی سفارشات بھجوا دی ہیں، سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے بھارت کے بڑے جواریوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر خفیہ ادارے کے افسروں نے دبئی میں ہونے والی پی ایس ایل کی مکمل معلومات حاصل کی ہیں جس کے مطابق میچ شروع ہونے سے دو روز قبل ہی بڑے بکیوں نے…

Read More

کراچی (صباح نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50روپے کا سکہ جمعہ کوجاری کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔ سکے کا اجرا عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔تانبے اور نکل سے بنے سکے کا قطر 30ملی میٹر جبکہ اس کا وزن 13.50گرام ہے۔ سکے پر سامنے کی جانب عبدالستار ایدھی کا سال وفات درج ہے جبکہ سکے کے عقبی رخ پر عبدالستار ایدھی کی تصویر اور عرصہ حیات بھی درج ہے۔اسٹیٹ بینک…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم ٹمبر مافیا سے خوفزدہ نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے، ہم نے 22 ارب روپے کی 60 ہزار کنال…

Read More

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث ان کا اسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے پیٹ میں اچانک تکلیف اٹھی جس کے باعث انہیں فوری طور پر لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں۔

Read More

پشاور(آن لائن) امام کعبہ عبدالرحمن السدیس جمعیت اجتماع میں شرکت کیلئے 6اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔امام کعبہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے سربراہ مملکت کا پروٹوکول دیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمن السدیس جے یو آئی کے زیرانتظام 7 اپریل سے شروع ہونے والے اجتماع میں شرکت کیلئے 45 رکنی وفد کے ہمراہ 6 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔وفد کی آمد کا باقاعدہ مراسلہ پاکستان کی وزارت داخلہ کو موصول ہو چکا ہے جو ہیلی کاپٹر کے ذرریعے پنڈال جائیں گے جس کیلئے پہلے ہی پنڈال کے قریب 3 ہیلی پیڈز تیار ہو چکے ہیں۔ وفد…

Read More

کراچی (خصوصی رپورٹ) باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین ضمانت پر رہائی کے بعد جلد بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ حکومت نے فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دینے کے عوض پیپلز پارٹی کے ساتھ کی گئی ڈیل کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ جس کے تحت طبی بنیاد پر ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا ہے۔ حکومتی حلقوں سے قریبی تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان تحت اب سندھ میں مزید کوئی کارروائی…

Read More

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج میں میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں کور کمانڈر منگلا تعینات کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو کور کمانڈرمنگلا تعینات کردیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل وہ چیف آف جنرل اسٹاف جی ایس برانچ جی ایچ کیو کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

Read More

کراچی (وقائع نگار+ مانیٹرنگ ڈیسک) احتجاج، دھرنا، ہنگامہ آرائی، شیلنگ، ہوائی فائرنگ، کراچی کی شارع فیصل، شاہراہ قائدین اور نیو ایم اے جناح روڈ میدان جنگ بن گئیں۔ جماعت اسلامی کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے، بجلی مہنگی کرنے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے کے اعلان پر پولیس ایکشن میں آگئی۔ادارہ نور حق سے حافظ نعیم الرحمان سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراﺅ کیا،کامیاب مذاکرات کے بعد شارع فیصل پر ٹریفک بحال ہوگئی جبکہ حافظ نعیم…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی نجاب محمد شہبازشریف سے سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولیشن (Devolution)کے وفدنے چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد شاہی کی قیادت میں ملاقات کی اور سینیٹر کے وفد نے پنجاب میںہونے والے شاندار ترقیاتی کام پر شہبازشریف کی تعریف کی اور ان کے اقدامات کوقابل تقلید قرار دیا-سینٹ کمیٹی کے وفد میں سینیٹر کرنل (ر) سید طاہرحسین مشہدی ، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر عثمان خان کاکڑ اور سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل شامل تھے-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کبیر احمد شاہی نے کہاکہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے حوالے سے…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان و وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کی اور مصباح الحق کی لگا تار5 فتوحات سے آگے نکل گئے۔سرفراز احمد نے بطور کپتان صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔سرفراز احمد کی کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل چھ میچز جیت کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ 43میچز میں کپتانی کی اور 19 فتوحات23 ناکامیاں بھی پائیں۔ مصباح الحق نے8 میچوں میں 6 جیتے اور2 ہارے۔ انہوں نے مسلسل 5 میچز جیت کر پاکستانی ریکارڈ قائم کیا تھا۔سرفراز…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک )کرکٹ سے وابستہ ذرائع نے کہا ہے کہ ناصر جمشید نے پی سی بی کیساتھ تعاون نہیں کیا، سربراہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ اور جی ایم لیگل اگلے ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔ ناصرجمشید کے تعاون نہ کرنے پر پی سی بی کا کیس کمزور پڑسکتا ہے۔کرکٹ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی ناصر جمشید سے تحقیقات پر انحصار کر رہا ہے، جبکہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف ثبوت بھی ناصر جمشید سے تحقیقات پر منحصر ہیں۔ناصر جمشید نے اب تک پی سی بی کے ساتھ کوئی…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک )سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ میدانوں میں بے مثال کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ٹنڈولکر نے معروف گلوکار سونونگم کے ساتھ نئی ڈیجیٹل اپلیکیشن کیلئے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کرایا، جس کے ابتدائی بول گیند آئی، بلا گھمایا، مارا چھکا، سچن، سچن، ناچو ناچو سب کرکٹ والی بیٹ پر ۔ اس کے بعد ماسٹر بلاسٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ساتھ تمام 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ موسیقی سے آپ کو اپنے جذبات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔…

Read More