تازہ تر ین

لیاری گینگ کا سرغنہ عزیر بلوچ ”را“ کا یجنٹ نکلا, انکشافات نے کھلبلی مچادی

کراچی (خصوصی رپورٹ) لیاری گینگ وار کا گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ بھی بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کا ایجنٹ نکلا۔ گینگ وار کے سرغنہ کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے را اور ایرانی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد عزیر بلوچ کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے انکشافات کے مطابق عزیر بلوچ بلوچستان میں کالعدم علیحدگی پسند جماعتوں کی معاونت کیا کرتا تھا جس کے لیے وہ ”را“ اور ایرانی انٹیلی جنس ادارے کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔ گینگ وار کے سرغنہ نے ایران کے خفیہ دورے بھی کئے۔واضح رہے کہ 30 جنوری 2016 ءکو سندھ رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا تھا۔عزیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جو ارشد پپو قتل کیس سمیت دہشت گردی، قتل اور بھتہ خوری کے 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔کہ امن کمیٹی کے سربراہ 37 سالہ عزیر بلوچ کے سابق صوبائی وزرا سمیت پیپلز پارٹی کے معتدد رہنماﺅں سے بھی قریبی تعلقات تھے اور اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مزرا نے بھی عزیر بلوچ سے دیرینہ تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔یاد رہے کہ عزیر بلوچ کو مسقط سے بذریعہ سٹرک جعلی دستاویزات پر دبئی جاتے ہوئے انٹر پول نے 29 دسمبر 2014 کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا پاکستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکاروں سمیت 25 سےزائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق مختلف مقدمات میں لیاری امن کمیٹی کے سربراہ عزیز بلوچ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 2012ءمیں لیاری آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق 7مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv