تازہ تر ین

نواز شریف کا طبی معائنہ, گردوں میں پتھری, ڈاکٹرز کا اہم اعلان

لاہور‘اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نامہ نگارخصوصی‘ مانیٹرنگ ڈیسک‘ ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف کی سی ٹی سکین رپورٹ آ گئی ہے ،وزیراعظم کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے، جو آپریشن کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتہ کی صبح طبیعت ناسازی کے باعث بغیر سکواڈ کے گلبر گ میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال پہنچ گئے رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے پیٹ میں معمولی درد کی تکلیف ہوئی ،ڈاکٹروں نے ان کا سی ٹی سکین کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی لئے ،بعد ازاں ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو گھر جانے کی اجاز ت دیدی تھی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا معائنہ کرنے والے یورالوجسٹ ڈاکٹر شبیر چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے گردے میں چھوٹے سائز کی پتھری ہے جسے لیتھوٹروپسی کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے اور آپریشن بھی کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018 کے انتخابات میں فتح کارکردگی سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے، عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے, ملک کی ترقی کے لیے کچھ نہ کر سکنے والے الیکشن کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، وزیر اعظم ملک کے مستقبل کو آئندہ نسل کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ہماری سیاسی سوچ جو بھی ہو لیکن ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی ہونا چاہیے ،عمران خان آئندہ ڈیڑھ سال درخت ہی لگاتے رہیں تو خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کے لیے کچھ نہ کچھ کر لیں گے.کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کے لیے جو منصوبے شروع کیے تھے اور وہ 2018میں مکمل ہونے تھے ، وزیر اعظم پر کام کے بوجھ کی وجہ سے کچھ دباو? تھا ، لیکن ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ،رات کو ان کے پیٹ میں درد تھا، اب وہ ٹھیک ہیں اور رائیونڈ چلے گئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طبیعت کے متعلق میڈیا میں بلاوجہ سنسنی پھیلائی جارہی ہے۔ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ گردے میں چھوٹی سی پتھری کی تشخیص ہوئی ہے مگر آپریشن کی ضرورت نہیں۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے گردے میں چھوٹی سی پتھری کی تشخیص ہوئی ہے مگر آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیا میں وزیراعظم کی صحت سے متعلق بلاوجہ سنسنی پھیلائی جارہی ہے۔ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کی معاونت کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وغیر ملکی بزنس گروپس کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں اور تمام وفاقی وزارتیں و ضلعی ادارے اورخودمختارمحکمے موثرطریقہ کاروضع کریں۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کے لئے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کوطریقہ کارسے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے، درخواست گزارسرمایہ کاروں کولائسنس،بزنس سیٹ اپ کیلئے تعاون فراہم کریں اوردر خواست گزاروں کی درخواست کی منظوری کا عمل شفاف اور تیز اور تیز ہونا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv