Author: admin

نیروبی (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سربراہ ایرک سولہیم نے چینی حکومت کی طرف سے ہاتھی دانت کی فروخت اورتیار ی پر پابندی کے فیصلے کو سراہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور یہ ہاتھیوں کی نسل کو بچانے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ، دیگر ممالک کو بھی اس فیصلے کی تقلید کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرک سولہیم نے چین کی سرکاری نیوزی ایجنسی کو اپنے ایک ای میل بیان میں چینی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی مخالف سیاست کرنے والوں کو 2018ء کے انتخابات میں بری طرح شکست ہو گی‘ ان عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاﺅن سے عوامی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالی ‘ ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی نہیں چاہتے۔ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ یہ عناصر پہلے بھی ناکام رہے آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ وہ ہفتہ کو لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک )سندھ ہائی کورٹ نے پاسپورٹ اور50لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پرنیب ریفرنس میں سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میںجمع پاسپورٹ جمع کروانے اوروکلاءکی جانب سے سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین زرضمانت کے پچیس پچیس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے پرسندھ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پرعمل کرتے ہوئے یب کے دوریفرنس میں سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیںاس سے قبل ڈاکٹرعاصم حسین کے وکلاءنے انسداددہشت گردی کی عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون 4میچز کھیلنے کیلئے ستمبر میں پاکستان آئیگی، اس سے سیکیورٹی پر اعتماد کی بحالی کا سفر تیز ہوگا، تمام میچز راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کردیا ہے ،مدت کی تکمیل پر چیئرمین بورڈ کا عہدہ چھوڑ دوں گا،ذاتی اور صحت کے مسائل کے پیش نظر کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔اس بار کچھ میچز ملک کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔گزشتہ ایونٹ…

Read More

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت کے ٹیسٹ کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کرنے والے بھارتی مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی آسٹریلوی کرکٹرز سے دوستی کے بارے میں متنازع کمنٹس سے مکر گئے۔ ویرات کوہلی نے سیریز کے اختتام پر کہا تھا کہ وہ پہلے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو دوست سمجھتے تھے مگر اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ دوست نہیں ہوسکتے۔ان کے اس بیان پر کافی تنقید کی جارہی تھی، جس پر ویرات کوہلی نے اب ٹویٹر پر کہا کہ میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش…

Read More

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) فاٹا کی ایجنسی جنوبی وزیرستان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے جندولہ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سجنا گروپ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد محمود الحسن اپنے ساتھی سمیت مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جندولہ کے قریب سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران ہائی ویلیو دہشت گرد محمودالحسن عرف خواجہ مدنی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق محمودالحسن کا تعلق ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا،…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) صدر ممنون حسین نے 28 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے ۔ جس کے بعد ملک بھر میں فوجی عدالتوں کو بحال کر دیا گیا ۔ جمعہ کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے انکوائری کمیشن بل 2017 پر دستخط کر دیئے ۔ جس کے بعد ملک بھر میں فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آ گیا ۔ واضح رہے کہ 28 آئینی ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کرایا گیا تھا ۔

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اڑورہ ذاتی اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں ایک ساتھ چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے۔بالی ووڈ اداکار اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جھگڑے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور دونوں نے طلاق کا فیصلہ بھی کرلیا ہے تاہم اس کے باوجود دونوں بہت سی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور اس بار بھی دونوں اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں…

Read More

بارباڈوس( آن لائن ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ 18سالہ شاداب خان نے اپنے پہلے انٹر نیشنل مقابلے میں محض 7رنز دیکر 3شکار کرکے مین آف دی میچ بننے کا اعزاز حاصل کیا اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں محض 14رنز کے عوض 4شکار کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ،انہیں ایک بار پھر اس کاکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا جس کے ساتھ…

Read More