تازہ تر ین
shahid-afridi

سیاسی جماعت میں شمولیت, آفریدی نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت پر میری پرفارمنس کابہت ہی پریشر ہوتا ہے ،پرانے کھلاڑیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے،میرا کسی بھی سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے،میں ہر اچھے کام کرنے والی جماعت کیساتھ ہوں۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکا ہوں لیکن لیگ کرکٹ کیلئے ابھی بھی فٹ ہوں۔مجھے لوگوں سے بہت پیار اورعزت ملی، میں نے اپنی بھرپورکوششوں سے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عزت سے ریٹائرہوناچاہ رہا تھا کیونکہ ہمارے ملک میں عزت سے جانا بہت مشکل ہے، اگر تاریخ اٹھاکر دیکھی جائے تو بہت سے نامور کھلاڑی ہیں جنہیں باعزت رخصت نہیں کیاگیا۔ میری ریٹائرمنٹ کے حوال سے مجھ پر میری فیملی اور دوست احبب کی جانب سے کافی دباو تھا کہ ریٹائرمنٹ نہ لو لیکن میں اٹل فیصلہ کرچکا تھا اور اعلان کر دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ پرانے کھلاڑیوں کو خود پر بوجھ نہ سمجھے، وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ کب یہ پرانا کھلاڑی جا ئے گا اور نیا آئے گا۔ میں انڈیا ٹور کے بعد انضمام الحق سے بات کی تھی کہ کٹرز کو باعزت طور پر رخصت کیا جانا چاہیے لیکن کرکٹ بورڈ میں کوئی ہے جو کھیل کھیل رہاہے جو میری سمجھ سے باہر ہے لیکن یہ ملک کی عزت کی بات ہے۔ کرکٹ بورڈ کے حوالے سے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ بورڈ میں جو بھی آتا ہے وہ اپنے بارے میں سوچتا ہے مستقبل کے بار ے میں نہیں۔ یہاں پر اپنوں کو ووٹوں سے جتوا کر آگے لایا جاتا ہے سابق کپتان نے سیاست میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ جیسا شخص سیاست میں دو، تین دن سے زیادہ نہیں چل سکتا، میرا کسی سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔ میری نیت ایسی نہیں ہے کہ میں فلاحی کاموں کے بعد عوام سے جاکر ووٹ مانگوں، میری نیت صرف اللہ کیلئے ہے، میں ضرورت مند لوگوں تک پہنچنا چاہتا ہوں۔ سیاست میں لوگ کیاکام کرتے ہیں؟ وہ بھی عوام کی خدمت کرتے ہیں اور میں بھی فاونڈیشن کے ذریعے لوگوں کی مدد کررہاہوں تو یہ ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی بھی سیاستدان اچھا کررہاہے تو اس کی تعریف کرنی چاہیے،جبکہ میرا عمران خان سے بہت پرانا تعلق ہے میں ان کے ہر اچھے کام میں آگے آگے رہا ہوں۔ میں کچھ دن پہلے پشاور سے ہو کر آیاہوں وہاں انہوں نے پولیس اور تعلیم پر بہت کام کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھی شخصیت ہیں ، مجھے ان کایتیم بچوں کییلئے بنایا گیا ”آغوش “نامی پراجیکٹ بہت پسند آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv