تازہ تر ین

زرداری ”نوازشریف “سے کیا چاہتے ہیں؟, اہم شخصیت نے راز کھول دیا

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عسکری ادارے کبھی ایک گھوڑے پر شرط نہیں لگاتے، اداروں کے پاس کئی گھوڑے اور جیکی ہیں۔ عسکری اداروں کا پی پی کے ساتھ بھی رابطہ ہے، فوج کا سب سے بڑا مسئلہ ڈان لیکس ہے۔ آئندہ 30روز ملکی سیاست میں اہم ہیں۔ ن اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نکلے گا۔ عمران خان کی آرمی چیف اور وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اہم ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ راحیل شریف سے کم نہیں۔ نواز شریف برصغیر کا سب سے بڑا ڈکٹیٹر ہے۔ زرداری چاہتے ہیں کہ نواز شریف فارغ ہو جائے۔ ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی آرمی چیف سے اور وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اہم ہے ۔ عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں بریفنگ نہیں دی۔ فوج کا سب سے بڑا مسئلہ نیوز لیکس ہے۔ فوج کو پرویز رشید اور طارق فاطمی کا صدقہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکری ادارے نے ابھی تک کسی گھورے پر کاٹھی نہیں ڈالی۔ عسکری ادارہ کسی ایک گھوڑے پر شرط نہیں لگاتے۔ اداروں کے پاس کئی گھوڑے اور جیکی ہیں۔ اداروں کا رابطہ پیپلز پارٹی سے بھی ہے۔ قمر جاوید باجوہ راحیل شریف سے کم نہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے اور عمران خان نے پانامہ کیس میں ہار یا جیت کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ میں اور عمران خان خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملائیں اور 100ٹیکس چھوٹی جماعتوں کو دیں۔ عمران خان کا پی پی کے ساتھ اتحاد کرنا درست فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 30روز میں پانامہ کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔ پانامہ کیس کا فیصلہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ ہو گا۔ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ ہو گا۔ آرمی ساتھ ہو گی۔ 30روز میں ملکی سیاسی جماعتیں اپنی حکمت عملی بنا لیں گی۔ ساری سیاسی پارٹیاں الیکشن مہم میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف برصغیر کے سب سے بڑے ڈکٹیٹر ہیں۔ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ نواز شریف فارغ ہو جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv