تازہ تر ین

آستانہ میں نشہ اور تشدد سے بھرپور ”درس“ خونی واردات گدی نشین کا وحشی ساتھیوں سمیت حملہ 4خواتین سمیت 20افراد کا قتل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا کی ایک درگاہ کے گدی نشین نے اپنے ساتھیوں سمیت خنجروں اور ڈنڈوں کے وار کرکے چار خواتین سمیت 20 افراد کو قتل کر دیا۔ گدی نشین عبدالوحید سمیت 8افراد گرفتار۔ وزیراعلیٰ نے 10گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر علی چٹھہ کے مطابق نواحی علاقے 95 شمالی میں قائم درگاہ مینہ طور پر علی محمدگجر کے گدی نشین عبدالوحید نے اپنے ساتھیوں سمیت درگاہ میں موجود چھ خواتین سمیت 22 افراد کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا پھر ڈنڈوں اور خنجروں کے وار کیے۔ اس دوران درگاہ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی حالت میں بھاگ کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔ اس واقعہ میں چار خواتین سمیت بیس افراد جاں بحق ہوئے۔ ملزم عبدالوحید نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے۔ زخمیوں کے ہسپتال پہنچنے کے بعد اس واقعہ کا علم ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالوحید کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی وہ الیکشن کمیشن سرگودھاکا ملازم بھی ہے۔ واقعہ گدی نشینی کا تنازع معلوم نہیں ہوتا۔ دربار علی گجر دو سال قبل آبادی سے دور تعمیرا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا مزید کہنا تھا کہ عبدالوحید مردوں کو درگاہ پر درس دیتا تھا اور ان پر تشدد بھی کرتا تھا۔ ملزم سے سرگودھا الیکشن آفس کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ قتل ہونے والے افرادمیں دو کا تعلق اسلام آباد ، ایک میانوالی جبکہ باقی تمام مقامی تھی۔ پولیس نے تمام مقتولین کی نعشیں ریسکیو کے ذریعے ہسپتال پہنچا دی ہیں جہاں ان کا پوسٹمارٹم ہو رہا ہے۔ انچارج ریسکیو کاکہنا تھاکہ جب وہ وہاں پہنچے تو تمام نعشیں برہنہ حالت میں تھیں۔ خنجروں اور ڈنڈوں سے بری طرح مسخ تھیں۔ اکثر کی ٹانگیں اور بازوں کی ہڈیاں ٹوی ہوئی تھیں۔ اس واقعہ میں ہلاک19 میں سے 17 افراد کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ دو افراد کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہناتھا کہ ملزم مریدوں کو مارتا اور کہتا کہ تمہارا جسم پاک ہو رہا۔ عبدالوحید مہینے میں ایک بار درگاہ آتا۔ ڈاکٹر امتیاز ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا کہنا تھا کہ تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمی افراد نے بتایاکہ پہلے انہیں کچھ پینے کے لیے دیا گیا تھا، زخمیوں کے جسموں پر تیز دھار آلے اور ڈنڈوں سے زخمی ہونے کے نشان ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv