Author: admin

اتراکھنڈ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کار دریا میں گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست اتراکھنڈکے ضلع نینی تال میں پیش آیا جہاں رام نگر کے علاقے میں ایک کار دریا میں جاگری جس میں 11 افراد سوار تھے۔ اتراکھنڈ ڈیزاسٹر فورس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور دریا سے 9 لاشوں کو نکالا گیا جب کہ 2 کو زندہ بچالیا گیا۔ پولیس کے مطابق کار سوار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اور مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگائے، الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اورقانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتانےکی کوشش…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں عوام کا رش لگا ہوا ہے لیکن جانوروں کی قیمتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ ملک بھر میں منڈیاں سجی ہوئی ہیں، بھاری بھرکم جانور سے لے کر اونچا تگڑا اور چھوٹا جانور بھی موجود ہے،سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کیلئے عوام منڈی میں ایک بیوپاری سے دوسرے بیوپاری کے پاس چکر لگارہے ہیں لیکن عوام کو جانور خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بارشوں کے باوجود بھی جانوروں کے ریٹس میں کمی نہیں آئی اور منہ مانگی قیمتوں میں…

Read More

اسکردو : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کا جگلوٹ اسکردو شاہراہ کی بندش کا نوٹس بھی کام نہ آ سکا۔ بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث جگلوٹ اسکردو شاہراہ کو بند کیا گیا تھا تاہم شاہراہ کو 6 روز بعد بھی آمدورفت کے لیے بحال نہیں کیا جا سکا ہے۔شاہراہ کی بندش سے گلگت بلتستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور اس کے چاروں اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات نہیں پہنچ سکی ہیں۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) لٹھ ڈیم سے رات گئے سیلابی ریلہ گزرنے سے سپر ہائی وے پر ٹریفک جام اور قریبی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا تھا تاہم انتظامیہ نے امدادکارروائیاں کرتے ہوئے سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال کردی۔ شہر میں لٹھ ڈیم سے رات گئے سیلابی ریلہ سپرہائی وے پر آگیا تھا جس کے باعث سعدی ٹاؤن کے قریب رہائشی سوسائٹی میں پانی داخل ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ سپر ہائی وے پر ٹریفک بھی رات بھر متاثررہی،مویشی منڈی اور حیدر آباد جانے والوں کوکئی گھنٹےتک مسائل کاسامنا رہا۔ سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا قربانی کے لیے لایا گیا ایک بکرا گھر کے باہر سے چوری ہو گیا۔ کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے 6 بکرے لائے تھے، رات گئے ایک بکرا گھر کے باہر سے چوری ہو گیا۔ والد کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بکرے کی چوری کے بارے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سکیورٹی کو بتا دیا ہے۔

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارت و کاروباری امور دلاور سید نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی موجود تھے۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دلاور سید نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، آجرانہ صلاحیت بڑھانے اور تعلیم کے فروغ کی…

Read More

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کواعلیٰ ترین میڈل سےنواز دیا۔ رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خضر خان کو میڈل آف فریڈم پہنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خضر خان کے علاوہ 31 دوسرے افراد کو بھی میڈل دیا گیا، اس موقع پر امریکی صدر نے خضرخان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ خضر خان نے 2016 کے امریکی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھرپور تنقید کی تھی۔ اس کے علاوہ…

Read More

اسپین : (ویب ڈیسک) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رافیل نڈال پیٹ کی تکلیف کے سبب سیمی فائنل سے دستبردار ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق اسپینش کھلاڑی کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز کے خلاف میچ میں پیٹ کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ آج شام ومبلڈن کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ نک کرائیوس سے ہونا تھا۔

Read More

آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) دنیا کی عمر رسیدہ ہتھنیوں میں سے ایک ٹریسیا 65 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں انتقال کرگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1963 میں ویتنام سے لائی گئی ٹریسیا کی موت بدھ کی شام کو آسٹریلوی شہر پرتھ کے چڑیا گھر میں ہوئی۔ 1963 میں ویتنام سے آنے کے بعد سے ٹریسیا پرتھ کے چڑیا گھر کا ایک خاص حصہ تھی۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹریسیا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 65 سالہ ہتھنی کو ہمیشہ اس کے پیار بھرے انداز کی وجہ سے یاد رکھا…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے، 400 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں ہیں، ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 9 روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگئی، سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے شہباز شریف خاندان ہے، پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، بھارت سے تجارت، اسرائیل کی دوستی، ڈرون بیسز کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے، 31 فیصد مہنگائی، 15فیصد شرح سود بڑھ گئی سے سرمایہ کاری کون کرے گا؟ وزارتوں اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، منی لانڈرزحکمران…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) بابائے خدمت معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے، خدمت کے پیکر عبدالستار ایدھی کی ایمبولینس سروس آج دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے، یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کی۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے، انھوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں۔ عبدالستار ایدھی نے صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد رکھی،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے گولڑہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین میں سیٹس نہ ملنے پر مسافروں کا احتجاج، مسافروں نے ٹرین کو ٹریک پر روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی، جس میں ٹکٹ لینے کے باوجود مسافروں کو سیٹس نہ ملیں، جس کے بعد مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئے اور ایک گھنٹے تک ٹرین رکی رہی۔ ریلوے سٹیشن کے عملے اور ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو ٹرین سے اتارا اور ٹریک سے ہٹایا، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹکٹس کے پیسے واپس کردیئے گئے ہیں،…

Read More