Author: admin

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے، الیکشن مہم میں تقریر کے دوران سینے میں گولی ماری گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیر اعظم شنزو ابے خطاب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد شنزو ابے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے حملہ آورکو گرفتارکرکے تحقیقات کا آغازکردیا، یاد رہے کہ شنزو ابے نے 2020 میں خرابی صحت کے باعث وزارت عظمیٰ کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔ حمزہ شہباز نے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر 24گھنٹے میں خصوصی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔ ہر ضلع میں ہیلتھ افسران بھی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں وزٹ کریں ۔حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی پر 4اضلاع کے انتظامی افسران کووارننگ بھی دی ۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سے پاکستان میں تعینات بیلجیم کے سفیر نے ملاقات کی، محمد بلیغ الرحمن اور فلپ برون چین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دو طرفہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں ۔ ملک کی معاشی ترقی کے لیے انڈسٹریز کو سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کا یورپی ممالک میں پاکستانی برآمدات کے حوالے…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "کھیل آپ سے بہت کچھ لے لیتے ہیں، ذہنی طور پر، جسمانی طور پر اور جذباتی طور پر، جیت اور ہار، گھنٹوں کی محنت اور ہارنے کے بعد بغیر نیند کے کئی راتیں لیکن یہ سب بدلے میں آپ کو بہت کچھ دیتا ہے جو آپ کو کوئی اور نوکری نہیں دے سکتی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں”۔ ثانیہ مرزا نے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر و رہنما مریم نواز آج شیخوپورہ میں پاور شو کریں گی۔ مریم نواز شام 7 بجے کمپنی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی، گزشتہ اسی گراونڈ میں عمران خان نے خطاب کیا تھا۔ سٹیج اور لائٹنگ سمیت دیگر سامان بھی وہی استعمال کیا جا رہا ہے جو عمران خان کے جلسے میں استعمال ہوا تھا۔ شہر میں مریم نواز کی تصاویر قدآور فلیکس آویزاں کردئیے گئے، ن لیگ کی مقامی قیادت جلسہ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری حریت پسند برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر خراج عقیدت، کہا کشمیریوں کی جراتمندانہ جدوجہد کو سلام کرتا ہوں شہباز شریف نے کہا کہ برہان مظفر وانی بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جراتمندانہ مزاحمت کا استعارہ و علامت بن چکا ہے، تعلیم سے محبت کرنے والے نوجوان برہان کو قابض بھارتی فوج نے ناحق ستایا اور کتاب چھین کر بندوق تھمانے پر مجبور کیا، برہان وانی قرآن پڑھانے والی ماں کے لخت جگر اور ایک استاد کے بہادر فرزند تھے۔ برہان وانی نے بھارت کے ناجائز قبضے…

Read More

مقبوضہ کشمیر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی داستانیں جاری ہیں، ظالم فوج نے 6 سال میں 1 ہزار 697 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس نے حریت رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک کی رپورٹ جاری کر دی، کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق 6 سال کے دوران شہید ہونے والوں میں 37 خواتین اور 122 نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں، شہیدوں میں سے 189 افراد کو جعلی مقابلوں اور دورانِ حراست مارا گیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد بھی کیا،…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں کل کی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے، سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 68.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید 60 ملی میٹر، نارتھ کراچی 52.4 ملی میٹراور قائد آباد میں 48.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ فیصل بیس 42 ملی میٹر،اورنگی ٹاؤن میں 25.7 ملی میٹر، سعدی ٹاون میں 23.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، گڈاپ کے علاقےب میں 20.6 ملی میٹر، ناظم آباد میں 19.6 ملی میٹر پی اے ایف مسرور بیس میں 15.8ملی میٹر، ائیرپورٹ 14، یونیورسٹی روڈ میں12.4 ملی میٹر،…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی اسدعمر کا کہنا ہے کہ خوداری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا، جوکچھ ہورہا ہے حکومت کو بھی نظر آرہا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ کبھی ہوٹلوں میں اجلاس بلاتے رہے کبھی کہاں ، عجیب و غریب تماشے لگائے ہوئے ہیں، زور زبردستی کی جارہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمارے نمائندوں…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ میں لکھا کہ اللہ آج کے دن کی برکت سے ملک کو قرض کی دلدل سے نکال دے، اللہ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے، وزیراعظم کی جانب سے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی…

Read More

جرمن : (ویب ڈیسک) یورپ میں آنے والا سالوں میں گرمیاں اور سردیاں مزید خشک ہوں گی، ماہرین نے خبردار کر دیا۔ خشک تر حالات کی پیشگوئی جرمن محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی ہے، نئی مطالعاتی رپورٹ یورپ میں جاری ریکارڈ حد تک زیادہ خشک سالی کے تناظر میں تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ، خاص کر بحیرہ روم کے علاقے کے جنوبی یورپی ممالک میں آئندہ برسوں میں خشک سالی کی شدت کا انحصار اس بات پر بھی ہو گا کہ عالمی سطح پر تحفط ماحول کے لیے کتنی کوششیں کی جاتی ہیں اور زمین…

Read More

مکہ : (ویب ڈیسک) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو غلاف کعبہ کی تیاریوں میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہوگیا ۔ چیئرمین سینیٹ ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاریاں دیکھی اسی دوران کعبے کا غلاف تیار کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔اس موقع پر نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاریوں میں حصہ لینے پر خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے باعث سعادت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم بحالی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردیے ہیں جب کہ تنظیمی عہدےداروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا بھی طے پاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گاجب کہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عیدکے بعد پی آئی…

Read More