Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید الاضحٰی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کی منظوری دی ہے جس کی وجہ سے متعدد قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ رہا ہونے والے قیدی عید اپنے گھروں میں منا سکیں گے۔ دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے عید الاضحی پر جیلوں میں سکیورٹی اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ عوامی…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن نے معروف اداکار اجے دیوگن کی انسٹاگرام پوسٹ پر دلچسپ شکوہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے بلاک بسٹر فلم ’’بول بچن‘‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر فلم سیٹ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں اداکار کو بندوق تانے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نامور ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے کیمرہ تھام رکھا ہے اور دونوں شخصیات شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تصویر بول بچن فلم کے ایک سین کا حصہ ہے۔ اجے نے کیپش میں لکھا کہ دو بول بچن ایک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کیخلاف انحراف کرنے والے ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنا آزادی اظہار رائے کیخلاف ہوگا۔ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کے معاملے پر جسٹس جمال خان مندوخیل کا 15 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ اپنے اختلافی نوٹ میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے لکھا کہ آرٹیکل 63 اے میں انحراف سے متعلق مکمل طریقہ کار موجود ہے، آرٹیکل 63 اے کی مزید تشریح کی ضرورت نہیں، ججز کو دائرہ اختیار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اشارہ دیتے ہوئے بتایا کہ لکی کول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 3800 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جب کہ لکی کول پاور پلانٹ پر بھی پیداوار شروع ہوگئی ہے اور کوئلے کی ترسیل میں بہتری آئی ہے جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی جب کہ ملک کے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، مفاہمت اور قومی نصب العین میں ایک دوسرے کی حمایت کے تناظر میں بے مثال ہیں۔ انہوں نے یہ بات ترکی کے نئے سفیر Mehmet Pacaci سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کے روزاسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ ترکیہ کے سفیر کی تعیناتی کے دور میں خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہو گا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعے پر ترکی کی غیرمتزلزل حمایت…

Read More

غذر: (ویب ڈیسک) پاک فوج نے نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہروز کاشف اور فضل علی کو نانگا پربت سے بحفاظت گلگت پہنچا دیا گیا، پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو نانگا پربت بیس کیمپ سے جگلوٹ پہنچا دیا۔ دونوں کوہ پیماؤں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت کو…

Read More

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل ووٹ خریدنے کے لیے ن لیگ حلقوں میں دس دس ہزار روپے تقسیم کر رہی ہے۔ 17 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ضمنی انتخاب کے حوالے سے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا، میں گھر سے اکیلا نکلا تھا آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا، تحریک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے اقتصادی، دفاعی، تجارتی ،موسمیاتی تبدیلیوں، سیکیورٹی اور تعلقات پر مبنی گہری شراکت داری چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ وہ ان تعلقات کو لے کر آگے بڑھیں، حالیہ دنوں میں سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، چینی اور امریکی عہدیداروں کے دوروں سے پاکستان کی امریکا اور چین دونوں سے باہمی مفادات پر مبنی تعلقات میں اضافہ کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں بالخصوص بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی اموات اور مالی نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزراء اعلیٰ کو سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ عوام کی امداد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ وزراء اعلیٰ اپنے اپنے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں، این ڈی ایم اے، پی…

Read More

لکھنؤ: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کانگریس رہنما راج ببر کو 1996 سے متعلق ایک کیس میں 2 سال قید کی سزا سنائی دی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ایم پی، ایم ایل اے اور کانگریس لیڈر کو سرکاری فرائض میں مداخلت اور جسمانی حملہ کا قصوروار پایا گیا ہے، عدالت نے اداکار سے سیاستدان بننے والے راج ببر پر8500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا سنائے جانے کے وقت سابق رکن اسمبلی عدالت میں موجود تھے، ببر کو 1996 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک سرکاری افسر سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ویک اینڈ کے دوران شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔ نو سے بارہ جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، پشاور،مردان، صوابی اور نوشہرہ میں بارش کا امکان ہے ۔ راولپنڈی، لاہور مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے اوپر کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا بلکہ کسی اور نے بنایا جس کے بارے میں وہ جانتے ہیں، شہریار آفریدی نے جو کیا وہ غلط تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے کابینہ اجلاس میں اس کیس سے متعلق سوال پوچھا تو متعلقہ افسر اٹھ کر چلا گیا۔ ایک سوال کے جواب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی۔ الیکشن کمیشن کی طرف پنجاب میں 100 یونٹ تک مفت بجلی معطل کیے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی۔ ناداروں کے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا۔ ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان پنجاب کے عوام سے نوالا…

Read More