Author: admin

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جرات و بہادری کے استعارے برہان مظفر وانی شہید کی آج چھٹی برسی ہے۔ برہانی وانی کی برسی کو مقبوضہ کشمیر میں یوم مزاحمت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ سیکڑوں افراد مظفرآباد کے شہید برہان مظفر وانی چوک میں جمع ہو کر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ کشمیری نژاد امریکی آرکٹیکٹ ٹونی اشائی کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان برہان وانی سے بے محبت کرتے ہیں، برہان وانی کی جرات و بہادری کو کشمیری عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے، کشمیر کی…

Read More

برطانیہ: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کنزریٹو پارٹی کے نئے قائد کا انتخاب آنے والے دنوں میں ہو گا۔ وزارت عظمی سنبھالنے کی دوڑ میں کئی وزرا کے نام سامنے آرہے ہیں، جن میں ایک نام پاکستانی نژاد ساجد جاوید کا بھی ہے۔ 52 سالہ ساجد جاوید ، بوروس جانسن کی کابینہ میں وزیر صحت کی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے، انہوں نے دو روز قبل ہی وزیر صحت کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے بوروس جانسن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ ساجد جاوید وزیر خزانہ رہنے…

Read More

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سابق جاپانی وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شنزو ابے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔

Read More

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) ججاز مقدس میں جمع ہوئے دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ عزام کرام نے رات منیٰ میں قیام کیا، عبادات، تلاوت اور استغفار میں مصروف رہے اور نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوئے۔ مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا، کورونا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج ادا کرینگے۔ 10 لاکھ سے زائد عازمین حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اگلے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد ، مری میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید پر مزید بارشیں ہوں گی ،کل سے شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جو بارشیں برسانے کا باعث بنیں گی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے عید کے دنوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر، ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹے میں 693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے اموات کی شرح صفر فیصد رہی لیکن کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 165 مریضوں کی حالت اب…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مغرب ہمیں شکست دینا چاہتا ہے تو میدان جنگ میں آزما کر دیکھ لے۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پارلیمانی لیڈروں سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ آج ہم نے سنا ہے کہ وہ ہمیں میدان جنگ میں شکست دینا چاہتے ہیں آپ کیا کہہ سکتے ہیں، انہیں کوشش کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب ہم سے یوکرائن کے آخر تک لڑانا چاہتا ہے یہ یوکرائنی عوام کے لیے ایک المیہ ہے لیکن…

Read More

چندی گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھونت مان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق بھگونت مان نے چندی گڑھ میں اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر گرپریت کور کے ساتھ شادی کی، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال شادی کے لیے مان کی رہائش گاہ پہنچے۔ چندی گڑھ جانے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیجریوال نے مان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگونت مان کی یہ دوسری شادی ہوگی، مان نے پہلے اندرپریت کور سے شادی کی تھی اور تقریباً…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کیلئے بجلی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولی جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی، کے الیکٹرک نے 11روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔ یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائر سے نہیں ہرا سکتے، یہ امپائر کو ساتھ ملا کر ہمیں شکست دینے کی کوشش کریں گے۔ ضمنی الیکشن کے حوالے سے لاہور کے حلقے پی پی 158 کے علاقے دھرمپورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ دھرم پورہ میں پہلی بار آیا ہوں، میں نے26سال چند لوگوں کے ساتھ سیاست شروع کی، پاکستان دنیا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد اور جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سےجاں بحق افرادکےاہل خانہ کی ہنگامی مالی امدادکی منظوری دے دی ہے اور جاں بحق افراد کے خاندان کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا50 فیصد وفاقی حکومت فراہم کرےگی، امدادی رقم کا 50 فیصد متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے نام نہاد ڈوزیئر کی رپورٹس کاجائزہ لیا گيا، ڈوزیئرمیں پاکستان کے خلاف بے بنیادالزامات لگائے گئے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جھوٹے اور خود ساختہ ڈوزيئر کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگردی میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، نام نہاد ڈوزيئرجعلی اور غلط معلومات پر مبنی ہے۔ ڈوزيئر ان اداروں نے گھڑا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو مالم جبہ، بی آر ٹی بس سروس، خیبر بینک اور بلین ٹری پر ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کردی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت ہوا، جس میں سابق چیئرمین نیب کی عدم شرکت پر اراکین برہم ہوئے اور آئندہ پیش نہ ہونے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کے وارنٹ یا اخبارات میں اشتہارات جاری کرنے کا عندیہ دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو مالم جبہ، خیبر بینک، بی آر ٹی اور بلین ٹری کی انکوائریز دوبارہ کھولنے اور…

Read More