تازہ تر ین

ٹکٹس خریدیں لیکن سیٹیں نہیں ملیں، گولڑہ ریلوے سٹیشن پر مسافروں نے ٹرین روک لی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے گولڑہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین میں سیٹس نہ ملنے پر مسافروں کا احتجاج، مسافروں نے ٹرین کو ٹریک پر روک دیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی، جس میں ٹکٹ لینے کے باوجود مسافروں کو سیٹس نہ ملیں، جس کے بعد مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئے اور ایک گھنٹے تک ٹرین رکی رہی۔
ریلوے سٹیشن کے عملے اور ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو ٹرین سے اتارا اور ٹریک سے ہٹایا، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹکٹس کے پیسے واپس کردیئے گئے ہیں، مسافروں کے احتجاج ختم کرنے پر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv