تازہ تر ین

کراچی: سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد سپر ہائی وے ٹریفک کیلئے بحال

کراچی: (ویب ڈیسک) لٹھ ڈیم سے رات گئے سیلابی ریلہ گزرنے سے سپر ہائی وے پر ٹریفک جام اور قریبی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا تھا تاہم انتظامیہ نے امدادکارروائیاں کرتے ہوئے سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال کردی۔
شہر میں لٹھ ڈیم سے رات گئے سیلابی ریلہ سپرہائی وے پر آگیا تھا جس کے باعث سعدی ٹاؤن کے قریب رہائشی سوسائٹی میں پانی داخل ہوگیا تھا۔
اس کے علاوہ سپر ہائی وے پر ٹریفک بھی رات بھر متاثررہی،مویشی منڈی اور حیدر آباد جانے والوں کوکئی گھنٹےتک مسائل کاسامنا رہا۔
سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں جس کے بعد صبح تک سپر ہائی وے کے دونوں ٹریکس پر ٹریفک کی آمدروفت بحال کردی گئی۔
دوسری جانب ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ کم ہونے پر لنک روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv