تازہ تر ین

’پاکستان اور امریکا دوطرفہ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں فروغ کی کوششیں جاری رکھیں گے‘

کراچی : (ویب ڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارت و کاروباری امور دلاور سید نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی موجود تھے۔
نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دلاور سید نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، آجرانہ صلاحیت بڑھانے اور تعلیم کے فروغ کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے وزیرماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کو ٹیلی فون کیا جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے متعلق ورکنگ گروپ کے قیام کے عزم کا اظہار کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv