Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 914 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 1742 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں پکنک پر جانے والا خاندان گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 کو زندہ بچالیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پکنک منانے کے لیے جانے والے خاندان کی گاڑی نینی تال کے علاقے میں سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے دریا میں جا گری۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں سے 9 جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو افراد کو دریا میں سے زندہ نکال لیا جس میں ایک لڑکی بھی…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ ابھی تو ہماری فوج نے سنجیدہ جنگی کارروائی کی ہی نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پارلیمان سے خطاب میں یوکرین کو دھمکی دی کہ یا تو ہماری شرائط مان لے یا پھر مزید ابتر حالات کے لیے تیار رہے۔ صدر پوٹن نے یوکرین کو متنبہ کیا کہ گو جنگ کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں لیکن اب بھی ہم نے سنجیدہ جنگی کارروائی شروع ہی نہیں کی ہیں۔ اگر سنجیدہ کارروائیاں کردیں تو کیا ہوگا۔ روسی صدر نے یوکرین…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) نانگا پربت پر پھنس جانے والے کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ ایک وقت پر سوچ لیا تھا کہ اب زندگی ختم ہوگئی۔ گلگت واپسی پر شہروز کاشف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آرمی ریسکیو ٹیم کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کررہے ہیں 20 سالہ شہروز کاشف کہتےہیں کہ نانگا پربت سے واپسی پر موسم خراب ہونے سے بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں، سات ہزار پانچ سو میٹر بلندی پرمائنس 45 میں برف کھودکر اس کے اندر تھوڑا لیٹ کر میں نے اور فضل علی نے رات گزاری۔…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) ہم سب نے سائیکل چلائی ہے اور ہمیشہ اس میں دو پہیے دیکھے ہیں لیکن روسی یوٹیوبر اور موجد نے اپنی سائیکل کے پچھلے ٹائر کاٹ کر اسے دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دو ٹکڑوں والا پہیہ ایک مکمل وھیل جیسا ہی بہتر ہے۔ یوٹیوبر اور بغیر چین کی سائیکل جیسی ایجادات کرنے والے سرگائی گوردائیو نے اپنی نئی اختراع سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے پہیے کو ٹائر، فریم اور ٹیوب سمیت کاٹ کر انہیں اس ترتیب میں رکھا ہے کہ نصف ٹائر جیسے ہی…

Read More

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکا میں چارجولائی کو یومِ آزادی کے وقت خوب آتش بازی ہوتی ہے لیکن اسی واقعے میں ایک شخص نے اپنے سر پر رکھ کر آتش بازی کا فوارہ جلانے کی کوشش کی جس میں وہ فوت ہوگیا ہے۔ ٹیکساس کے علاقے سان اینٹونیو کے 43 سالہ شخص نے سر پر رکھ کر آتش بازی جلانے کی کوشش کی تو اس کے سر اور چہرے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ پانچ جولائی کی رات کو پولیس طلب کی گئی تو پولیس طبی عملے کے ساتھ وہاں پہنچی تو معلوم ہوا پیبلو روئز نامی شخص کے سر کے…

Read More

ہیلسنکی: (ویب ڈیسک) فِن لینڈ کے محققن نے دنیا کی پہلی مکمل طور پر فعال ’مٹی کی بیٹری‘ نصب کردی جو ایک وقت میں کئی مہینوں کے لیے ماحول دوست توانائی ذخیرہ کر سکتی ہے۔ بیٹری بنانے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ بیٹری سبز توانائی کودرپیش سال بھر فراہمی کے مسئلے کو حل کرسکتی ہے۔ کم معیار کی مٹی استعمال کرتے ہوئے اس بیٹری کو اس حدت سے چارج کیا جاتا ہے جو سورج یا ہوا سے بننے والی بجلی سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ مٹی 500 ڈگری سیلسیئس تک کے قریب حدت ذخیرہ کر لیتی ہے…

Read More

نائیمیخن: (ویب ڈیسک) طبعیات دانوں نے ایک دھات میں ایک نئے قسم کا برتاؤ دریافت کیا ہے جو عمومی طبعیات کے بالکل برعکس ظاہر ہوتا ہے۔ سائنس دانوں نے نیو ڈائیمیم نامی ایک دھات میں مقناطیسی چکر دریافت کیے جو اس کو درجہ حرارت بڑھنے پر ساکت کر دیتے ہیں، ایسا عموماً تب ہوتا ہے جب درجہ حرارت کم کیا جاتا ہے۔ نیو ڈائیمیم اس وقت اپنے طور پر ایک اِسپن گلاس بنتا ہے جب اس کا ہر ایٹم ایک چھوٹے مقناطیس کی طرح برتاؤ کرتا ہے اور سب کا رخ مختلف سمتوں میں ہوتا ہے۔ یہ چکر ایسے طرز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)عوام کے لیے بُری خبر ہے، حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، عوام پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے، عوام پر یہ بوجھ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا اور نرخوں میں اس اضافے سے عوام پر بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہو،کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ان کی نیوٹرلز کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں اور وہ اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتے،لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سےبہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاوں ،چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا،ملکی معیشت…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں،انہیں عوام نے رد کر دیا اور پی ٹی آئی 20 کی 20 سیٹیں جیتے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں،عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں،لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بلند ہے۔ ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،وہ وقت دورنہیں جب ہم اپنا…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض فورسزکی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، ضلع کپواڑہ میں قابض فورسزکے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔ بھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں ایک اورنوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، کشمیری میڈیا کے مطابق نوجوان پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے ظالمانہ کارروائی کی گئی۔ افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا عمل شروع کر دیا گیا جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔

Read More

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) خطبہ حج میں شیخ محمد بن عبد الکریم نے کہا ہے کہ اللہ نے تقویٰ اختیار کرنے کی بار بار ہدایت کی، تقویٰ اختیار کرنے والا اللہ کا قرب پاتا ہے۔ مسجد نمرہ میں شیخ محمد بن عبد الکریم نے خطبہ حج میں کہا کہ سب سے بڑی نعمت توحید ہے، لوگو صرف اللہ کی عبادت کرو جس نے تمھارے لیے آسمان و زمین بنائے، دنیا کے مسلمانو اللہ سے ڈرو کیونکہ اللہ سے ڈرنے میں ہی تمھاری کامیابی ہے، آپ کی مصیبت اللہ کے سوا کوئی دور نہیں کر سکتا، آخرت کی کامیابی بھی صرف…

Read More