Author: admin

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم نے کمر کس لی، پاکستان اور سری لنکن الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان نے پریکٹس میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، شیڈول کے مطابق تین روزہ پریکٹس میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ کے لیے گال چلی جائے گی۔ قومی ٹیم 14 اور 15 جولائی کو گال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شیڈول ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو پہلے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی، بنگلا دیش کے مہدی حسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انچاس رنز بنائے، شمر بروکس تیتیس رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلا دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے چار اور مہدی حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈین ہدف چار وکٹ کے نقصان پر بتیس اوورز میں حاصل کر لیا، محمود اللہ اکتالیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بارش نے ایک بار پھر کراچی کے انفراسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا،شہری انتظامیہ اس شہر کی بجائے اس وقت اپنے اپنے گاؤں میں موجود ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم بیٹھ گیا ، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں،سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ کراچی کے شہری بھگت رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، حکومت اور انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی،صوبائی وزرا اور افسران اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید…

Read More

ارجنٹینا : (ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے جنوبی ریگستان پیٹاگونیا کے پہاڑ پر طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ال کونڈو نامی پہاڑی پر سبز پروں اورآنکھوں کے گرد سفید حلقوں والے طوطوں کے 37 ہزار گھونسلے پائے جاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے ان طوطوں کو باروئنگ پیرٹس کا نام دیا ہے ہے کیونکہ یہ طوطے سرنگ کھود کر اپنا گھونسلہ بناتے ہیں، یہ سرنگ تین میٹر تک گہری ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طوطے جب اپنے پنکھ پھیلا کر اڑتے ہیں تو نیلا آسمان ان سے ڈھک جاتاہے اور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عید قرباں کے دوسرے روز بھی شہر لاہور کو الائشوں سے پاک رکھنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا آپریشن صبح سے جاری ہے، 110 عارضی پوائنٹس پر الائشیوں کو اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید قربان پر دوسرے روز کا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے، عید کے پہلے دن آپریشنل گاڑیوں نے 947 ٹرپ لگا کر 17 ہزار 481 ٹن ویسٹ لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر پہنچا دیا۔ سی ای او رافعہ حیدر فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں، انہوں نے لوہاری، بھاٹی، دہلی دروازہ، بادامی باغ…

Read More

لزبن: (ویب ڈیسک) پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ گیارہ سے پندرہ جولائی تک ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگل کی آگ شمالی اور وسطی پرتگال میں پھیل رہی ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے تین ہزار فائر فائٹرز اور ساٹھ سے زیادہ طیارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارہ فائر فائٹرز اور سترہ شہری آگ کی وجہ سے زخمی ہو چکے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا۔ قائم مقام ہائی کمشنرنے رمیز راجہ کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی میں اپنا سفارتی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن سری لنکن حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سری لنکا کے عوام پاکستان اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے تحت پریکٹس میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مقامی شہر گال جائے گی، دونوں ممالک…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلادھار بارش سے شیر شاہ سمیت کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ کراچی حیدر آباد موٹروے پر پانی کا بڑا ریلا آ جانے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے،رات گئے ہونے والی شدید بارش کے باعث چند گھنٹوں کے لیے ٹریفک کو معطل کرنا پڑا۔ شاہراؤں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے بعد گاڑیاں، موٹر سائیکلز، آٹو رکشا وغیرہ پھنسے ہوئے ہیں۔نشیبی علاقوں سے رہائشیوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز اور موسلا دار بارش…

Read More

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے ایوان بالا کے انتخابات میں حکمران جماعت اور اتحادیوں نے فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے چند دن بعد ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت کومیتو نے جیت اپنے نام کی۔ حکمران اتحاد نے دو سو اڑتالیس نشستوں والے ایوان میں ایک سو چھیالیس نشستیں حاصل کیں جو کہ اکثریت سے کہیں زیادہ ہے۔ جاپان میں عام انتخابات کا انعقاد 2025 میں ہوگا۔

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے مختلف علاقوں سیوریج لائنوں کی مناسب نکاسی نہ ہونے سے مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں، گندے پانی نے گلیوں پر قبضہ جما لیا، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ صفائی نصف ایمان ہے لیکن واسا اور انتطامیہ کی نااہلی کے باعث پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کے مکین گندگی سے پُر غیر انسانی ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جڑانوالہ روڈ پر واقع گاوں 215 رب میں گلیاں سیوریج لائنوں کی مناسب نکاسی نہ ہونے سے گندے پانی کا جوہڑ بنی ہوئی ہیں۔ ابلتے گٹروں اور سیوریج کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے میں 2 مریض جاں بحق، مزید 371 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران15 ہزار 38 کوروناٹیسٹ کیےگئے جبکہ کورونامثبت کیسزکی شرح 2.47 فیصدرہی۔ ملک بھرمیں کوروناسےمزید 2 اموات ہوئیں جبکہ وائرس سےمتاثر 140 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

Read More

سویٹو: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے علاقے سویٹو کے ایک بار میں فائرنگ سے 18 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویٹو کے ایک گاؤں میں واقع بار میں نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور بار میں موجود نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ مقامی حکام کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے فوری بعد سفید رنگ کی منی بس میں بیٹھ کر فرار ہو گئے تاہم واقعے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوئے،…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے مشرقی علاقے چاسیو ٹاؤن میں روسی حملے میں چھ شہری ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے دوران رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں چھ افرادہلاک، پانچ زخمی ہو گئے۔ ڈونیٹسک ریجنل گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی بھی تیس افراد ملبے تلے موجود ہیں جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکا نے یوکرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تین سواڑسٹھ ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read More