Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اے نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈسٹرکٹ کیماڑی میں سب سے زیادہ 231.75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 203.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی میں 191 ملی میٹر، ڈسٹرکٹ ساؤتھ 132، ڈسٹرکٹ سینٹرل 129.8، ڈسٹرکٹ ملیر 98 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 53.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں کار کھائی میں جا گری، حادثے سے 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثہ چمن کے علاقے شیلا باغ کے قریب پیش آیا جب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، لیویز کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، حادثے کے بعد لیویز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو چمن ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق کار تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوئی اور قیمتی جانوں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر سے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ، مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چار چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار ہزار چھ سو چوہتر ٹیسٹ کئے گئے ، دو سو پچپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔ این آئی ایچ کے مطابق ایک سو اکتالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چار چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج کل شوہر سے لڑ کر بیوی بھی سیاست دان بن جاتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاست دان بننے کے لئے آپ کو گاندھی چرچل بھٹو بننا پڑے گا، آج کے سیاست دان اشاروں پر چل رہے ہیں۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان سیاستدانوں کے فیصلوں سے معرض وجود میں آیا، برصغیر سمیت دنیا میں تبدیلی لانے میں سیاستدانوں کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا سنا ہے وہ میڈیا سے آگے نکل…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال سے عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں، کہتے ہیں عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لئے بھرپور کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ اشتراک عمل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے،خطرے کی زد میں آنے والے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائدؒ میں بارش کی بدترین صورتحال میں شہری انتظامیہ غائب ہو گئی توپاک بحریہ نےایدھی فاونڈیشن کے ساتھ ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ کراچی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ نےآپریشن مدد کا آغاز کر دیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران غوطہ خور ٹیم نے لیاری ندی میں پھنسے 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ پی ڈی ایم اے سندھ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف ہیں۔ کراچی میں گذشتہ رات سے ہونے والی بارش کے سبب شہر کے…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، غربا میں گوشت کی تقسیم کے ساتھ ساتھ گھروں میں خواتین لذیذ پکوانوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ عید کے دوسرے روز بھی جہاں اجتماعی اور انفرادی قربانی جاری ہے وہیں بیشتر شہری قصابوں کے انتظار میں گھڑیا ں گن رہے ہیں۔ عید قربان پر جہاں شہری لذیز پکوان سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو وہیں سری پائے کے شوقین افراد نے گلی محلوں میں لگائے گئے عارضی تندروں کا رخ کر لیا ہے۔ عید قربان پر کڑاہی گوشت، تکے کباب، باربی کیو…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی نے کراچی کو ایک بار پھر ڈبو دیا،ان کے وزراء شہریوں کی عید خراب کر کے چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے تجارتی حب صدر میں دکانوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، سب سے زیادہ ٹیکسں دینے والے تاجروں کی املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی نے ابر رحمت کو زحمت میں تبدیل کردیا ہے، طوفانی بارشوں کے باوجود حکومت خواب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکاروں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اداکارہ مادھوری ڈکشت، سارا علی خان، رچا چڈھا سمیت اداکار سنجے دت، سدھارتھ ملہوترا، عمران ہاشمی اور دیگر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عید کی مبارکباد دی۔ اداکار سنجے دت نے انسٹاگرام پر عید مبارک کی کارڈ نُما تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں عید کی مبارکباد دی۔ اداکارہ سارا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنے ایک کردار کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سر پر دوپٹہ اوڑھے کھڑی ہیں، اداکارہ نے ساتھ ہی عید الاضحیٰ…

Read More

لسبیلہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی۔ وندر، اوتھل، لاکھڑا اور بیلہ کی ندی نالوں میں طغیانی سے متعدد کچے مکانات گرگئے، وندر ندی سے اونچےدرجےکا ریلا گزرا جس سے 2 دیہات زیر آب آ گئے جب کہ سیلابی پانی سے مزید گو ٹھ ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطا بق وندرندی کےقریب رہائشیوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے تاہم سیلاب سے5 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ سانول گوٹھ میں 80 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا اور سیلاب متاثرہ 200 گھرانوں کو ہائی اسکول وندر کیمپ میں…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوگئیں۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل کے مختلف حصوں پر کئی فٹ پانی موجود ہے جب کہ کارساز اور ڈالمیا روڈ پر 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہے، اس کے علاوہ لیاری ندی میں طغیانی کے بعد میرا ناکا اور اطراف کے روڈ مکمل ڈوب چکے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ شیر شاہ پراچہ چوک پر بھی پانی کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے جب کہ کورنگی کازوے روڈ پر بھی پانی کا بہاؤ تیز ہے اور بلوچ…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) روس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران یوکرین پر چونتیس فضائی حملے کئے ہیں، ان حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ صدرزیلنسکی نے کہا ہے کہ ماسکو کی جانب سے یوکرین پر فضائی حملوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئی۔ روس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے چونتیس مقامات پر بمباری کی جن میں رہائشی عمارتیں بھی شامل ہیں۔ روسی فورسزنے لوہانسک اورڈونیٹسک بارڈرپر بھی گولہ باری کی جن میں بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

Read More