تازہ تر ین

کراچی میں تیز بارش، کئی علاقے زیر آب آ گئے

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلادھار بارش سے شیر شاہ سمیت کئی علاقے زیر آب آ گئے۔
کراچی حیدر آباد موٹروے پر پانی کا بڑا ریلا آ جانے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے،رات گئے ہونے والی شدید بارش کے باعث چند گھنٹوں کے لیے ٹریفک کو معطل کرنا پڑا۔
شاہراؤں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے بعد گاڑیاں، موٹر سائیکلز، آٹو رکشا وغیرہ پھنسے ہوئے ہیں۔نشیبی علاقوں سے رہائشیوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز اور موسلا دار بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق گذشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ گوادر کے جنوب میں ہے، سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے، پیر کو بھی دن بھر ہلکی اور معتدل بارش کا سلسہ جاری رہنے کاامکان ہے۔ 14 جولائی کی شام سے بارش برسانے والا ایک اور سسٹم بھی آسکتا ہے،جو 18 جولائی تک اثر اندازرہےگا۔
پہلے سسٹم کی طرح دوسرا سسٹم بھی مضبوط ہوسکتا ہے، دوسرے سسٹم میں تیز اور موسلا دار بارش کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv