Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں صفائی اپریشن کے تحت 6ہزار ٹن الائشوں کو گھروں سے عارضی ٹرانسفر اسٹیشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ عارضی ٹرانسفر اسٹیشن سے لکھو ڈیر لینڈ فل سائیٹ پر ٹھکانے لگانے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے، 1 ہزار گاڑیاں اور 12سو پک اپس الائشوں کو تھکانے لگانے کے اپریشن میں مصروف عمل ہیں جبکہ عید کے پہلے روز تقریبا 18ہزار ٹن الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہر بھر میں 110 کولیکشن پوائنٹ اپریشنل کئے ہیں۔ عید کے پہلے دن 1243…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت سے احترام اور محبت کا تعلق ہے جو مرتے دم تک قائم رہے گا۔ سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کو شکست فاش ہو گی۔ مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین اورسپیکر پنجاب اسمبیت پرویزالٰہی نے نماز عیدالاضحی گجرات میں ادا کی، وجاہت حسین، مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری صاحبان نے نماز کے اجتماع میں ملک و ملت کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا ئیں کیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اپنی خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ایران جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور باہمی افہام و تفہیم کے حوالے سے تاریخی تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے تجارت، توانائی، بجلی اور دونوں ممالک کے آپس کے روابط سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بےساکھیوں کے سہارے آئے تھے اور اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پرعوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور سندھ کے ہر ضلع میں بارش کے انتظامات دیکھنے ایک وزیر انچارج مقرر کیا ہے۔ بارش کہیں کہیں زیادہ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ میں بارش کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں جس پر افسوس ہے اور ٹھٹھہ واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم اور صدر مملکت نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، صدر نے بھی وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد دی ۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نماز عید جاتی امرا لاہور میں ادا کی جبکہ صدر مملکت عید کراچی میں منا رہے ہیں ۔

Read More

ویانا: (ویب ڈیسک) جوہری توانائی کے عالمی نگراں ادارے آئی اے ای اے نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے جدید مشینوں کے ذریعے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے اپنے زیرزمین فردو پلانٹ میں جدید مشینوں کے ذریعے یورینیم افزودگی کی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل میں افزودہ یورینیم کی سطح کو آسانی کے ساتھ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے اپنی…

Read More

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی حکام نے حجاج کرام کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اللہ کے مہمان اپنے ممالک واپسی پر زم زم لے جا سکیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ انتظامیہ نے ہوائی اڈے ے مختلف مخصوص پوائنٹس سے بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے اپنے ممالک واپس جانے والے حجاج کرام کو زم زم پیکیجز کی ترسیل کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق حجاج کرام کو ہوائی اڈے پر مخصوص پوائنٹس سے اپنے ساتھ زم زم کا ایک پیکیج خریدنے کی اجازت ہوگی۔ علاوہ ازیں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ائرپورٹ…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) قابض فورسزنے عید کے روز بھی ظلم وستم کا بازار گرم رکھا۔ سرینگر میں حراست کے دوران تشدد کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے جامعہ مسجد سری نگر کو بھی تالے لگا دئیے۔ مقبوضہ وادی میں عید پر بھی ظلم کی داستان ، بھارتی پولیس نے حراست کے دوران نوجوان کو تشددکرکےشہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو نتی پورہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا جس کی شہادت سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ ورثاء نے قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا اورآزادی کے حق…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے سری لنکا میں بدترین معاشی صورتحال اور پرتشدد احتجاج پر تشویش کا اظہارکر دیا۔ آئی ایم ایف حکام کا بھی کہنا ہے کہ وہ معاملے پر گہری نظررکھ رہے ہیں، امید ہے سیاسی بحران جلد ختم ہو جائے گا۔ سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران پر عوام کے ساتھ دنیا بھی پریشان ہے۔ امریکا نے سری لنکن حکام پر مسائل جلد حل کرنے پر زور دے دیا۔ ترجمان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ سری لنکن حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے حل کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد کیلئے…

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود قومی کرکٹرز نے نماز عید کولمبو کے ہوٹل میں ادا کی۔ کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی، ٹیسٹ اسکواڈ عید کی نماز کے بعد ٹریننگ کیلیے پریما داسا اسٹیڈیم روانہ ہوگیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کو آئی لینڈرز سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 2میچز کی سیریز کھیلنا ہے، پہلا میچ 16 جولائی سے گال جبکہ دوسرا 24 تاریخ سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ٹور کا واحد 3روزہ وارم اَپ میچ کولمبو میں پیر…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے۔ سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جبکہ گھی، آئل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دارحکومت ہے اور حکمران اپنی سمت درست کریں۔…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی یقینی ہے، انہوں نے ناظم آباد میں نماز عید ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب مینں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انشااللہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی یقینی ہے لیکن انہوں نے کب اور کیسے واپس آنا ہے اس کا فیصلہ فاروق ستار کو ہی کرنا ہے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیا تھا لیکن سابق حکومت کے 4 برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے معیشت کو برباد کر کے رکھ دیا۔ ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجود سستے آٹے کی فراہمی پر200 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ مجھے کہا گیا کہ کابینہ…

Read More