Author: admin

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں جماعت متحد تھی، ہے اور رہےگی۔ سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کوچیلنجز میں جھونک کرگئی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف دور میں مہنگائی 4فیصد، جی ڈی پی 6 فیصداور شرح سود 5.25 فیصد تھی جب کہ نوازشریف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا 15 اور 16 جولائی کو شیڈول ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں شریک ہوں گے، بعدازاں برمنگھم گیمز سے قبل آئی سی سی کی سالانہ بورڈ میٹنگز 23 سے 26 جولائی تک ہوں گی، جس میں فیوچر ٹور پروگرامز اور پاکستان کی جانب سے آئی پی ایل ونڈو میں توسیع کی مخالفت میں موقف اپنایا جائے گا۔ اسی ملاقات میں رمیز راجا…

Read More

گجرات: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہےکہ فوج ملک کی محافظ ہے اسے پتا ہے ملک کو کیسے سنبھالنا ہے، سیاست میں نظریاتی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے سینئرصحافیوں نے ملاقات کی جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں چاہیے آج ہم اپنی انا کی قربانی بھی دیں کیونکہ اسی طرح معاملات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی محافظ ہے اسے پتا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو کم سن گھریلو ملازموں پر تشدد سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کراچی کے رہائشی دو کم سن بھائی ایک سال سے نصر اللہ نامی شہری کے گھر کام کر رہے تھے۔12 سالہ کامران اور 6 سالہ رضوان پر اہلخانہ کی جانب سے تشدد کیا گیا۔دونوں بچوں کی حالت غیر ہونے پر ملزمان انہیں نجی ہسپتال لے کر گئے۔ہسپتال کے عملے نے بچوں کی حالت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کم سن…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق خبر شیئر کی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے‘۔ مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کرایا ہے‘۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مارچ میں ایک شخص نے لاہور سے فون کیا اور 500 بلیک وڈو مکڑیوں کا آرڈر دیا۔ ہم نے کلرکہار میں ایک شکاری سے بات کی۔ اس نے کہا میرے پاس 200 موجود ہیں۔ لیکن قیمت ایک کروڑ روپے ہوگی اور ایڈوانس میں دینی پڑے گی۔‘ فرمان اللہ (فرضی نام) پاکستان کے شہر پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ایسے غیر قانونی کاروبار کا حصہ ہیں جس میں نایاب نسل کی مکڑیوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ انھوں نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات چیت کی اور پاکستان میں وسیع پیمانے پر…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میسوری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ دو گروپوں میں تصادم کے دوران گولیاں چلنے کا واقعہ کناس سٹی میں بار کے باہر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read More

رملہ: (ویب ڈیسک) مقبوضہ مشرقی بیت القدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تباہی کے بعد گھر میں شادی کی تقریب ہوئی، دلہن ٹوٹے مکانات سے رخصت ہوئی۔ عروسی جوڑے میں ملبوس اور مہندی لگے ہاتھوں کے ساتھ گھر کے ملبے پر کھڑی فلسیطینی لڑکی کا کہنا تھا کہ یہ گھر کبھی ان کا خواب اور مسکن ہوا کرتا تھا تاہم صیہونی حکام کی جانب سے دیگر مکانات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھر کو بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ فلسطینیوں کے مکانات گرانے کی کارروائی کو دستاویزی شکل میں لانے کے اقوام متحدہ کے اقدام…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہوگی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آسکے ورنہ ملک سری لنکا بن جائے گا کیونکہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے، حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 45 دن اہم ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے، آج بھی کہتا ہوں…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے ناسا کی جیمزویب دور بین کی پہلی تصاویر میں سے ایک تصویر جاری کردی ہے، جسے کائنات کا اب تک کا سب سے گہرا منظر کہا جا سکتا ہے۔ اکیسویں صدی کا سب سے بڑا سائنسی منصوبہ قرار دی گئی اس خلائی دور بین سے حاصل ہونے والی رنگین تصاویر میں سے یہ تصویر کائنات کو دیکھنے کے منفرد اور انوکھے انداز کی پہلی جھلک ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے ہاتھوں بطور خاص جاری کی گئی اس پہلی تصویر میں جنوبی نصف کرہ کے برج میں کہکشاؤں کا جھرمٹ دکھائی دے رہا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا مگر لاہور میں موجود 3300 خطرناک عمارتوں کے بارے انتظامیہ کی غیر سنجیدگی ختم نہ ہوئی، بار بار نشاندہی کے باوجود بوسیدہ عمارتوں کی تعمیرو بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہ کئے جا سکے، ہزاروں مکینوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ مون سون بارشوں نے دستک دیدی، خطرناک عمارتوں بارے انتظامیہ نے کوئی حکمت عملی نہ اپنائی۔ بوسیدہ عمارتوں پر سرخ نشان لگا نہ کسی کو نوٹس جاری ہوا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر میں 300 عمارتیں خطرناک حالت میں موجود ہیں۔ 234 خطرناک عمارتوں میں سے ایک بھی عمارت…

Read More

برازیل: (ویب ڈیسک) گیارہویں مرتبہ گھر بدلنے اور طلاق لینے کے بعد برازیلی خاتون فوٹوگرافر نے اپنی ہر شے کی تصویر لینے کا ارادہ کیا۔ پانچ برس کی مسلسل محنت سے انہوں نے کی چین سے لے کر فرنیچر تک ہر شے کی تصویر لی ہے جن کی تعداد 12796 سے زائد ہے۔ انہوں نے اپنے دانتوں کے سانچے سے لے کر ہر لباس کی تصویر بھی لی ہے جو ہمیشہ اس کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ اسے سوشل میڈیا کا الٹ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اکثر افراد اپنی پسندیدہ اشیا کو ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے دوران انگلینڈ کے متعدد بڑے شہروں میں درجہ 30 سے 40 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی انگلینڈ میں منگل کے روز درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا تھا جبکہ بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ برطانیہ کے پڑوسی ممالک اسپین اور پرتگال میں درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو چکا ہے۔ قبل ازیں 25 جولائی 2019 کو برطانیہ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ…

Read More