تازہ تر ین

لاہور کو الائشوں سے پاک رکھنے کے لیے عید قرباں کے دوسرے روز بھی آپریشن جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) عید قرباں کے دوسرے روز بھی شہر لاہور کو الائشوں سے پاک رکھنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا آپریشن صبح سے جاری ہے، 110 عارضی پوائنٹس پر الائشیوں کو اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید قربان پر دوسرے روز کا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے، عید کے پہلے دن آپریشنل گاڑیوں نے 947 ٹرپ لگا کر 17 ہزار 481 ٹن ویسٹ لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر پہنچا دیا۔ سی ای او رافعہ حیدر فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں، انہوں نے لوہاری، بھاٹی، دہلی دروازہ، بادامی باغ اور اندرون لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور عارضی کولیکشن پوائنٹس پر ورکنگ کا جائزہ لیا۔
شاہدرہ ٹائون، راوی ٹائون، سمن آباد ٹائون، اقبال ٹائون کے عارضی کولیکشن پوائنٹس پر وقت مقررہ میں زیرو ویسٹ کرنے والے ورکرز کو شاباش دی اور مٹھائی تقسیم کی۔
رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ مختلف ٹائونز میں قائم کردہ 110 عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ عید کے پہلے روز 1139 ہیلپ لائن پر شہریوں کی جانب سے 6193 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5891 شکایات فوری حل کر دی گئیں، 283 شکایات پر کام جاری ہے۔ لوکل گورنمنٹ کنٹرول روم کی جانب سے موصول ہونے والی 18 شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv