Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں بلکہ یہ ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ اور امریکی غلاموں کے کلب ہیں۔ لاہور منصورہ میں عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے قوم اور عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دی، انھوں نے کہا کہ غربا و مساکین اور بے سہارا لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک و ملت معاشی بحران کا شکار ہے، حکمرانوں نے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے ہو رہے ہیں۔ نماز عید کیا دائیگی کے بعد مدرسہ تعلیم القرآن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کے بعد ملکی سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوجائے گا۔ سعودیہ میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سب اتفاق کرچکے میاں نواز شریف ابھی نہیں مانے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو عید قرباں مبارک ہو۔ مہنگائی کی وجہ سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اردو ادب کے عظیم شاعر اورادیب احمد ندیم قاسمی کو ہم سے بچھڑے 16 برس بیت گئے۔ اردو ادب کے عظیم شاعر اورادیب احمد ندیم قاسمی کئی دہائیوں تک ادبی محفلوں کی جان بنے رہے۔ نئی نسل کو متعارف کرانے اور ان کے جوہرقابل کو نکھارنے اور سنوارنے میں بھی اہم کردار اداکیا۔ مرحوم نے پچاس سے زائد کتابیں تصنیف کیں ۔احمد ندیم قاسمی نے اپنی شاعری، کالم نگاری، افسانہ نویسی اور ڈراما نگاری کی بنیاد پر ادبی دنیا میں برسوں ہلچل مچائے رکھی، ادبی دنیا میں ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ احمد…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے دنیا میں پہلی مرتبہ کیموتھراپی کی دوا کو ڈرون سے منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے کینسر کے مریضوں کو بروقت دوا کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔ ڈرون سے کیموتھراپی کی ادویہ فراہم کرنے کے اس طریقے سے مریضوں کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اول تو دوا ہر مریض کے لحاظ سے تیار کی جاتی ہے اور اسے فوری طور پر لگانا ہی مفید ہوتا ہے۔ دوسری جانب چھوٹے علاقے کے مریضوں کو کیموتھراپی کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط بھی مان لیں جن کی مخالفت کرتے رہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی حوالے سے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔ عمران نیازی نے ملکی معیشت اور اداروں کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے اور ماہر معاشیات کے مطابق کیئر ٹیکر حکومت بھی پاکستان کو مستحکم نہ رکھ سکے…

Read More

کوالالمپور: (ویب ڈیسک) کسی بھی شادی کی تقریب میں مرکز نگاہ دلہا اور دلہن ہی ہوتے ہیں مگر ملائشیا میں ایک ایسی انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جس میں دلہا دلہن ہی شریک نہیں ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوالالمپور کے رہائشی حاذق عبداللہ اور ان کی اہلیہ نے بھی دیگر نوجوانوں کی طرح اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے مہینوں پہلے ہی تیاریاں شروع کر دی تھیں لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ ان کی عدم شرکت ہی شادی کو یادگار بنا دے گی۔ ہوا کچھ یوں کہ دلہا حاذق عبداللہ نے ولیمے کی تقریب سے چند روز قبل…

Read More

پیٹاگونیا: (ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے جنوبی ریگستان پیٹاگونیا میں طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت ہوئی ہے جہاں ایل کونڈور کی پہاڑیوں پر 37 ہزار سے زائد گھونسلے یا گھر ہیں جہاں ہزاروں لاکھوں رنگ برنگے طوطے رہتے ہیں۔ یہ طوطے سرنگ نما گھر بناکر ان میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس طرح ایک گھر قریباً دس فٹ یا تین میٹر تک گہرا ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں سرنگ کھودنے والے طوطے بھی کہا جاتا ہے جو نرم مٹی (سینڈ اسٹون) کی پہاڑیوں پر گھر بنانا پسند کرتے ہیں۔ سبز پروں اورآنکھوں کے گرد سفید حلقوں والے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی عمرہ (رائے ونڈ ) میں عید کی نماز ادا کی وزیراعظم شہباز شریف نے اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی۔ لاہور میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری قربانی کا اصل مفہوم ہے، ناداروں اور بے کسوں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کرسکتے ہیں، مہنگائی کی عالمی لہر میں ضرورت مندوں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، عیدِ سعید جو ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کی خوشیاں مناتے اور رب العزت کے احسانات پر کلماتِ شکر ادا کرتے ہوئے جبر اور ظالمانہ تسلط کے شکار اہلِ کشمیر و فلسطین کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے دستِ دعا دراز کریں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، مسلمان سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانی کر رہے ہیں۔ اہل وطن کوعید کی ڈھیروں مبارکیں، اس پرمسرت موقع پر ہر سو خوشیاں پھیلی ہیں۔ اپنے رب رحیم کی رضا کیلئے مسلمانان توحید قربانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی نے عید الاضحیٰ پر اہل وطن کو مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا اصل مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید کے موقع پرسیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کو نہ بھولیں۔ وزیراعظم نے پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یتیموں، بیواوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کر سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات و مصائب کے شکار بھائیوں اور بہنوں کی مدد پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، آلائشیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےعید الاضحیٰ کے موقعے پر قوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکلات سے دوچار ہے، کوئی بھی قوم ایثار اور قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ کورونا وبا کے پیش نظر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عید الاضحی اتوار کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ دِن کا آغاز مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں سے ہو گا۔ نمازِ عید تمام بڑے شہروں اورقصبوں کی مساجد اور عید گاہوں میں ادا کی جائے گی۔ علماء کرام عید کے خطبوں میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالیں گے ۔ سنت ابراہیمی کی پیروی میں لوگ جانوروں کی قربانی کریں گے۔

Read More