Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شریں مزاری نے کہا ہے ہمیں دیوارسےمت لگاؤ، آزادانہ ومنصفانہ انتخاب چاہتےہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف کیساتھ ہیں، ہم تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بارہا چیف الیکشن کمشنر اور مسٹر ایکس اور مسٹروائی دھاندلی پلان ترک کرنے کا کہہ چکی، حمزہ اور مریم کو بھی دھاندلی کرنے سے باز رہنے کا کہا مگر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور سمیت موسلا دھار بارشوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی آب کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت دیگر شہروں کے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب کے لیے ضروری ہدایات جاری کردیں۔ حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے،ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واسا اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کے کام…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کی سربراہی میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا عمل جاری ہے، رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائیربس 320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوگئی، طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے، طیارہ اندرون ملک، ریجنل، گلف روٹس پر چلایا جائے گا۔ ترجمان پاکستان ایئر لائنز نے مزید بتایا ہے کہ طیارہ 6 سالہ ڈرائی لیز پرلیا، مدت کے بعد پی آئی اے ملکیت میں لے سکے گا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ برس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ حکومت نے اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست کے استدعا کی عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیو شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے عینی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی کیونکہ وزیر اعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی سمری مل گئی ہے اور نئی قیمتوں کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور حصول سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے انقلابی گارڈز بدستور دہشت گردوں کی فہرست میں رہیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہد ہ ختم کر کے غلطی کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پیسے ملتے ہیں تو چیزیں آسان ہو جائیں گی۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 50 روپے فی لیٹر تک لے جائے گی۔ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم نے غلط معاہدہ کیا لیکن اگر ہم نے غلط معاہدہ کیا تو اس کو آگے کیوں لے کر گئے ؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور جیسے ہی یہ آئے تھے قیمتیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں رواں سال پولیو کے 12 ویں کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں سال پولیو کے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے ہی ہیں۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی و شمالی اضلاع پولیو وائرس کے لیے حساس قرار دیئے جا چکے ہیں اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حالیہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3 ہزار 869 میگاواٹ پر آگیا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ طلب کے عوض بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 131 میگاواٹ ہے، ہائیڈل سے 6 ہزار 875 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 112میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 500 میگا واٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 792 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 90 میگاواٹ ہے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف از خود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ 86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا، فیصلے کا آغاز سورہ الشعراء سے کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ ڈپٹی سپیکر کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، وزیر اعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا، اوگرا کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول 17 ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 40 ، مٹی کا تیل 32 روپے فی لٹر سستا ہونے کاامکان ہے۔ ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کیلئے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائےگا، قیمتیں آج ہی کم ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار ہوگئی، وقت اور قیمت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 22 جولائی تک ملتوی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تاہم بینکنگ عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کو مونس الٰہی کے خلاف تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ مونس الہٰی کی ضمانت میں بھی آج تک توسیع کی گئی تھی۔ بعد ازاں…

Read More