تازہ تر ین

شدید بارشیں، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی آب کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور سمیت موسلا دھار بارشوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی آب کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت دیگر شہروں کے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب کے لیے ضروری ہدایات جاری کردیں۔
حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے،ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ واسا اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں، بارش کے دوران ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، موثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مخلوق خدا کی مشکلات میں کمی کے لئے تندہی اور پیشہ وارانہ انداز سے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv