تازہ تر ین

ایران کیخلاف طاقت کا استعمال ہو سکتا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور حصول سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے انقلابی گارڈز بدستور دہشت گردوں کی فہرست میں رہیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہد ہ ختم کر کے غلطی کی تھی جس کی وجہ سے ایران مزید خطرناک بن گیا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ایران ماضی کے مقابلے میں اب جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv