تازہ تر ین

آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔
وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کی سربراہی میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے ہو جانے کا اعلان کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجانے کے بعد اب پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاہدے میں مدد اور کوششوں پر وزیر اعظم، ساتھی وزرا، سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسے ملے تو چیزیں آسان ہو جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv