Author: admin

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 امن دشمن مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، دہشتگردوں سےاسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردسکیورٹی فورسزپرحملوں سمیت مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جڑواں شہروں میں بارش کے دوران نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ بارش میں انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، واسا اور متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں، نکاسی آب کے کام کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں رہیں اور پانی کی نکاسی کے کام…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر سے 40 لاکھ مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق وہ کچھ عرصے سے لندن میں مقیم تھے جبکہ اہلخانہ عید کے لیے دبئی گئے ہوئے تھے اور گھریلو ملازمین چھٹیوں پر تھے۔ اہلخانہ گھر واپس پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 40 لاکھ مالیت کے ہیروں اور سونے کے زیورات گھر سے غائب تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ یوم شہداء کشمیر کے حوالے سے سرینگر میں مزار شہدائے نقش بند صاحب میں بڑا اجتماع ہوگا، سال 1931 میں ڈوگرا فوج کے ہاتھوں سرینگر سینٹرل جیل کے باہر 22 کشمیری شہید ہوئے تھے۔ ہر سال 13 جولائی کو دنیا بھر کے کشمیری ان شہداء کی یاد میں یوم شہداء کشمیر مناتے ہیں جنہوں نے ڈوگر کی طرف سے برسنے والی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر کی صورتحال اچھی نہیں اس لیے ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں کے قانون چلائے جا رہے ہیں اور نظام نہیں بدلا جا رہا۔ نالوں پر بنے تجاوزات کو ہٹانے کے لیے کوئی پلان نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نالوں پر تجاوزات ہٹا کر وہاں پر رہائش پذیر افراد کی آباد کاری کی جائے۔ سندھ حکومت کا طریقہ کار بدترین ہے اور سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے۔ حافظ…

Read More

سری لنکا: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے صدر گوتابیا راجاپاکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سری لنکا کی ائیرفورس نے صدر کے ملک سے فرار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق 73 سالہ صدر گوتابیا راجا پاکسے اپنی اہلیہ اور دو سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ملک سے مالدیپ روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں شدید عوامی احتجاج کے بعد صدر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ استعفے کے اعلان کے بعد سے نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سری لنکا کے صدر مالدیپ…

Read More

ممبئی : (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے شادی کی خبروں پر سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آ رہی ہیں، حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دونوں اگلے تین ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اسی حوالے سے اتھیا شیٹی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور خبروں پر اظہارِ خیال کیا۔ اداکارہ نے مضحکہ خیز انداز میں…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اگر سلمان خان انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ انکار نہیں کر پائیں گی۔ میرا نے حال ہی میں عید کے موقع پر نشر ہونے والے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی اور ہمسفر کی خوبیوں سے متعلق کُھل کر بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں جس سے شادی کروں گی اس میں یہ تین خصوصیات لازمی ہونی چاہئیں، سب سے پہلے ان کا تعلق سید خاندان اور سادات سے ہونا چاہیے ورنہ میں ساری زندگی ایسی ہی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پی پی 168 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نواز اعوان کی پرائیویٹ مارکی میں کی جانے والی کارنر میٹنگ پر کارروائی سے متعلق لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے ترجمان نے کہاکہ ملک نواز کی پرائیویٹ مارکی میں کی جانے والی کارنر میٹنگ میں پرائیویٹ مسلح افراد موجود تھے، ان کے ساتھ دوسرے صوبے کا مسلح اہلکار بھی موجود تھا۔ترجمان نے کہا کہ مسلح افراد کی موجودگی پر کارروائی کی گئی جس دوران ملک نواز اعوان کے حامیوں نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی،…

Read More

میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے دستبردار ہونے کے بعد جنوبی افریقا کی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا نے ون ڈے سیریز ری شیڈول کرنے کا کہا تھا، دونوں کرکٹ بورڈز نے متبادل تاریخوں پر سوچ بچار کی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کے باعث متبادل تاریخیں نہ مل سکیں۔ دونوں ممالک کے درمیان جنوری 2023 میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز شیڈول تھی، میچز12، 14 اور 17 جنوری کو کھیلے جانے تھے۔ کرکٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کی ہےکہ کورونا وبا ابھی خاتمے کے قریب نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کووڈ 19کی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کورونا کے نئے ویرینٹ بی اے5 سے نمٹنے کےلیے بوسٹر شاٹس لگوانے اور ٹیسٹ کروانے کی نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ چین میں کورونا کیس رپورٹ ہونے پر شہر’وگانگ’ میں تین دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا جس میں صرف ایمرجنسی کی…

Read More

انڈونیشا : (ویب ڈیسک) چین نے ایشیائی اقوام کو خبردار کیا ہے کہ عالمی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے گریز کریں۔ انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتا میں آسیان سیکرٹریٹ میں ایک خطاب کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ( Wang Yi) نے کہا کہ خطے میں کئی ممالک پر دباؤ ہے کہ وہ جانبداری کا مظاہرہ کریں یا کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔ وانگ یی نے مزید کہا کہ ایک ایسے خطے کو جسے جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے تشکیل نو کا خطرہ لاحق ہو، اسے جغرافیائی سیاسی حساب کتاب اور کسی بڑی طاقت کی دشمنی اور…

Read More

برطانیہ: (ویب ڈیسک) ساجد جاوید کنزرویٹیو پارٹی کی لیڈر شپ کی دوڑ سے باہرہوگئے۔ ساجد جاوید صرف 12 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کر سکے اور ڈیڈ لائن سے چند لمحے قبل انتخابی عمل سے دست برداری کا اعلان کیا۔ رشی سونک، ندیم ضحاوی، جیرمی ہنٹ، پینی مورڈنٹ، ٹام ٹوگنڈاٹ، لز ٹرس، کیمی بیڈنوچ اور سویلا بریورمین پہلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں آج سہہ پھر ووٹنگ ہوگی۔

Read More