تازہ تر ین

آئی ایم ایف سے پیسے ملے تو چیزیں آسان ہو جائیں گی، شوکت ترین

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پیسے ملتے ہیں تو چیزیں آسان ہو جائیں گی۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 50 روپے فی لیٹر تک لے جائے گی۔ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم نے غلط معاہدہ کیا لیکن اگر ہم نے غلط معاہدہ کیا تو اس کو آگے کیوں لے کر گئے ؟
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور جیسے ہی یہ آئے تھے قیمتیں اوپر چلی گئیں جبکہ 6 ہفتے تک یہ سوچتے رہے کہ قیمتیں بڑھائیں یا نہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمت 47 روپے تک بڑھا دے گی اور اگر میں ہوتا تو روس سے سستا تیل خریدتا۔
انہوں نے کہا کہ میں 5 پروگرام چھوڑ کے آیا تھا لیکن موجودہ حکومت پاکستان کو پیچھے لے کر چلی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv