Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید دو افراد لقمہ اجل بن گئے، 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 390 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 2.24 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 24…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیت فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام بحال ہوگیا، معاہدے کے تحت ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے، بحالی پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ساتویں اورآٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔ پاکستان کو طلب ورسد پرمبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقراررکھنا ہوگا ساتھ ہی مستعد مانیٹری پالیسی اورسرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔ اعلامیے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک)) لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، لاہور کے مختلف علاقوں مسلم ٹاؤن، اچھرہ، مال روڈ، جیل روڈ، کلمہ چوک کے اطراف میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ادھر جہلم شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا، نکاسی…

Read More

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے باعث بنگلادیش نے ایک بار پھر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ ایشیا کپ اگست میں سری لنکا میں شیڈول ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث سری لنکا کی ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر بنگلادیش کو ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے اسٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ کی منتقلی کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کرے گی۔

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پاک لنکا ٹیسٹ سیریز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، حالات قابو میں نہ آنے پر سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہے تاہم سیاسی کشید گی کے باعث دورے کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پی سی بی اور سری لنکن بورڈ مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم ابھی تک دورہ کے منسوخ یا ملتوی ہونے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔ معاملات قابو میں نہ آئے تو سیریز ملتوی ہونے…

Read More

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ون ڈے کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی حکمرانی برقرار ہے، کیوی ٹیم 127 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں سر فہرست ہے۔ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے، 106 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی چوتھی پوزیشن ہے، آسٹریلوی ٹیم پانچویں پوزیشن حاصل کرسکی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات کے تناظر میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی چیلنج کردی۔ شہزاد سلیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے سیکرٹری نیشنل اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ونگ و دیگر کو فریق بنایا ہے۔ ڈی جی نیب نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دائر اختیار سے تجاوز کرکے مجھے طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا، نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔ شہزاد سلیم نے درخواست میں استدعا کی کہ جب تک کیس زیر التوا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے…

Read More

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال کینسر کیخلاف جنگ لڑتے لڑتے جاپان میں جان کی بازی ہار گئے۔ اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی علاج کی غرض سے جاپان منتقل ہوئے تھے۔ اداکار تنویر جمال نے جاپان میں مختلف ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے نامور پاکستانی اداکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر تنویر جمال کا آپریشن کیا گیا تو ان کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اداکار تنویر جمال نے لواحقین میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ پر الزام عائد کرتے ہوئے پری پول دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، ن لیگ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے جبکہ من پسند افسران کو لگایا جارہا ہے، انہوں نے استدعا کی الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر نوٹس لے۔ اس موقع پر ریاض فتیانہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 21 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر موجود پیٹرولیم لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کال دی تو تباہ حال ملک نئے بحران میں داخل ہو جائے گا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے دھونس دھاندلی اور ناجائز گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ووٹ کو عزت دینے والے ووٹ کو لاہور کے اندر ذلیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارنے سے زیادہ غنڈہ گردی، دھونس دھاندلی اور انارکی پھیلانا بری بات…

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے عہدہ سنبھالتے ہی ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے دارالحکومت کولمبو سمیت مشرقی صوبے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے مظاہروں کو روکا جا سکے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر راجا پاکسے فوجی طیارے میں پڑوسی ملک مالدیپ فرار ہو گئے، اس سے قبل صدر گوتابایا راجا پاکسے نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا وعدہ کیا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) چند دن مسلسل کمی کا شکار رہنے کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا ہے۔ پاکستانی روپے کو روندتے ہوئے انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 9 پیسے مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 210 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 2 روپےاضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

Read More