Author: admin

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایپل نے اپنے آئی او ایس 16 کا پبلک بِیٹا ورژن جاری کرتے ہوئے اپنے صارفین کو نئے فیچرز تک رسائی دے دی ہے۔ آئی او ایس 16 کی رُونمائی گزشتہ ماہ کی گئی تھی اور یہ مکمل طور پر آئندہ موسمِ خزاں میں نئے آئی فون 14 کے ساتھ متعارف کرا دیا جائے گا۔ لیکن پبلک بِیٹا سے لوگ اس سافٹ ویئر کے ابتدائی ورژن کو استعمال کرسکیں گے۔ ایپل نے آئی او ایس 16 کے ساتھ واچ او ایس 9، میک او ایس ونچرا اور ٹی وی او ایس 16 کے پبلک بِیٹا جاری کیے…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) گھر کے پالتو کتے نے گھر کی اطراف پھٹکنے والے ریچھ کا پیچھا کرکے اسے دور بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ یہ واقعہ برطانوی علاقے نیوہیمپشائر میں پیش آیا ہے جس میں گھر کی گھنٹی کے ساتھ لگے کیمرے نے سارا منظر عکس بند کیا ہے۔ اس میں پورش نسل کا ایک کتا دیکھا جاسکتا ہے جو گھر کے مالکان نے پال رکھا تھا۔ وفادار کتے نے خطرے کو بھانپتے ہوئے ریچھ کو گھر کے قریب نہیں آنے دیا۔ 3 سالہ کتے کا نام تھور ہے جو پوری قوت سے بھالو پر بھونک رہا ہے اور آگے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 روپے پر فروخت ہوا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 209 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔ اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر آج صبح انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 209…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حق میں 16 اراکین نے ووٹ دیئے جس کے بعد شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے فارغ قرار پائے ہیں۔ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ کوئی رکن اجلاس میں شریک نہ ہوا۔ واضح رہے کہ شہریار آفریدی نے تاحال بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے پیش کی تھی۔ نواب شیر و سیر کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 45 دن میں قوم کو سب پتہ چل جائے گا۔ مجھے معلوم ہے رانا ثنا اللہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا دماغ کام نہیں کر رہا اور حکومت نے پریشانی کے عالم میں پرسوں میری سیکیورٹی واپس لے لی۔ یہ سیکیورٹی تب ملتی ہے جب 5 سیکرٹری بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل میڈیا کو خبر دی گئی کہ اینٹی کرپشن نے مجھے بلایا ہے حالانکہ مجھے کوئی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہم کسی مسٹر ایکس، وائی اور زیڈ کو نہیں جانتے، ہمارا کام شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرانا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ شہباز اور مریم نواز سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ الیکشن کمیشن دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔ پنجاب کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت تھی تو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرتا، عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار میں لایا گیا تھا وہ چور دروازے سے بھاگ گیا، پہلے کہا عدم اعتماد آنے پر خوش ہوں پھر اسے روکنے کی لاکھ کوششیں کیں۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے فیصلے کو روکنے کیلئے بھی الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہا ہے، پی ٹی آئی نے دس بار فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواست دی،…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) ترجمان ریلوے نے کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کے اوقات جاری کردیے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے کے بجائے ڈھائی بجے روانہ ہوگی جب کہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے 3 اور پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے شام 5:15 پر روانہ ہوگی۔ ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایکسپرس شام 04:30 کے بجائے 5:45 پر روانہ ہوگی جب کہ شاہ حسین ایکسپرس 07:30 کے بجائے رات 10:15 پر اپنی منزل کی جانب گامزن ہو گی۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ بقیہ تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کے ضمنی انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔ پی پی 217 ملتان سے تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، زین قریشی پر 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹر سائیکل دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) ایڈیلیڈ اوول کے ہیڈ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف کل لاہور پہنچیں گے۔ ڈیمیئن ہوف 28 جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گے جس دوران وہ کراچی، ملتان اور راولپنڈی بھی جائیں گے۔ ڈیمیئن ہوف اس فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔ڈیمیئن ہوف اپنے دورے کے دوران مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے۔ ڈیمیئن ہوف کیوریٹرز اور…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و رائٹر یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زندگی کا خطرناک تھپڑ اداکارہ میرا کی جانب سے فلم میں پڑا تھا۔ حال ہی میں عید کے خصوصی شو میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی اور دلچسپ باتیں بتائیں۔ دورانِ شو میزبان نے سوال کیا کہ ‘زندگی میں سب سے خطرناک تھپڑ کب اور کیوں پڑا؟’جواب میں یاسر نے ذرا سوچتے ہوئے بتایا کہ ‘مجھے میرا جی نے تھپڑ رسید کیا تھا، میرا جی کی ایک فلم تھی ’باجی‘، جس میں میرا چھوٹا…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 5 فیصد سے زائد رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ روز سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ وائرس سے کورونا سے مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد بھارت میں کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا، یوکرین جنگ اور دیگر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 20 ارب ڈالرز اپنے فلاحی ادارے کو عطیہ کردیے ہیں۔ اس بات کا اعلان بل گیٹس نے اپنے ایک بلاگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی صحت، صنفی مساوات اور تعلیم سمیت دیگر مسائل کے لیے ہر سال خرچ کی جانے والی رقم میں 50 فیصد اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب یہ ادارہ 2026 تک ہر سال 6 ارب کی بجائے 9 ارب…

Read More