Author: saqib

اسلام آباد: رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری ملک میں کاروں کے 46417 یونٹس فروخت ہوئے جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد کم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں 78575 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ اس دوران 1300 اور اس سے زائد سی سی کی کاروں کے 20373 یونٹس فروخت ہوئے، جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45 فیصد کم ہے، گزشتہ…

Read More

واشنگٹن: امریکا اور نے بھارت کے متنازع شہریت ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ بھارت میں شہریت کے متنازع ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت تمام قومیتوں اور گروپس کے ساتھ یکساں سلوک جمہوریت کا بنیادی اصول ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی مودی حکومت کی جانب سے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا…

Read More

ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ٹریلر 26 مارچ کو جاری ہوگا۔ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم کی شوٹنگ دنیا کے مختلف شہروں اور ممالک ممبئی، ابوظہبی، لندن، اسکاٹ لینڈ اور اردن میں کی گئی۔ فلم کا ٹیزر ایکشن مناظر سے بھرپور ہے اور اس میں حب الوطنی کا تڑکا بھی لگا ہے جبکہ اس میں اکشے اور ٹائیگر اپنے مخصوص ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔ نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ…

Read More

کیلیفورنیا: فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے 2023 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سینسر ٹاور سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سال 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس انسٹاگرام کے ڈاؤن لوڈ ہونے کی کل تعداد 20 فیصد بڑھ کر 76 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اس دوران ٹِک ٹاک کی ڈاؤن لوڈ ہونے کی تعداد 4 فیصد اضافے کے بعد 73 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچی۔ سینسر ٹاور کے ایک عہدے دار ابراہیم یوسف کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام نے خود…

Read More

ممبئی: معروف بھارتی ٹیلی وژن شو ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے اداکار راج انادکٹ (ٹپو) اور اداکارہ مونمون دتہ (ببیتا ایّر) نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں ٹپو کا کردار ادا کرنے والے اداکار راج انادکٹ اور ببیتا ایّر کا کردار نبھانے والی اداکارہ مونمون دتہ کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ دونوں نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں اپنے اہلخانہ کی موجودگی میں منگنی کی ہے اور اس کے لیے…

Read More

اسرائیل کو سفاکی کے مظاہرے کرنے سے روکنے میں مغرب کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ رمضان المبارک میں بھی صہیونی فوج نے مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ شمالی اور وسطی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں مزید 90 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بمباری سے 30 فلسطینی شہید ہوئے۔ صہیونی فوج نے رفح میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد شہید ہوئے۔ 7 اکتوبر سے اب…

Read More

سینیٹ کی خالی 6 نشستوں پرضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اوربلوچستان اسمبلی میں ہو گا جہاں تینوں ایوان کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سینیٹ کی یہ نشستیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔ وفاق کی نشست پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفسر ہوں…

Read More

یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ بیان بازی تیز ہوتی جارہی ہے اور فریقین ایک دوسرے پر دنیا کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیلنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ امریکا نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ سے متعلق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ یوکرین کی جنگ کو وسعت اختیار کرنے سے روکنے کے لیے بات چیت ناگزیر ہے۔ روس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ روسی صدر نے بدھ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ…

Read More

شمالی وزیر ستان: خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں معمولی تکرار فریقین کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے گاؤں سیفلی کابل خیل میں دو فریقین کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جو بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے تین جبکہ دوسرے کا ایک شخص ہلاک ہوا۔ فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ضابطے کی کارروائی…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلیے نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم7رکنی کمیٹی میں نائب چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب، کیبنٹ ڈویژن،خزانہ اور صنعت کے سیکریٹریز حکومت کے نمائندے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور نوید افتخار آزاد ارکان ہوں گے۔ کمیٹی کے دائرہ اختیار میں دفاعی بجٹ اور سود کی مد میں اخراجات شامل نہیں جن کا مجموعی وفاقی بحٹ میں حصہ دو تہائی ہے۔ کمیٹی صرف 16فیصد اخراجات پر نظر ثانی، پنشن اور ترقی پر اخراجات کو معقول بنانے پر…

Read More

 ماسکو: روس نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو موجودہ حالات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روس میں 15 مارچ کو صدارتی انتخابات شروع ہوں گے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ہی آئندہ 6 برس کے لیے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ ولا دیمیر پوٹن نے کہا کہ جوہری جنگ کا منظر نامہ ’جلد بازی‘ کا متقاضی نہیں ہے اور انہیں یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال…

Read More

  کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ فحش مواد معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے لہذا پی ٹی اے اس کی کڑی نگرانی کرے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ اور سوشل ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرایا اور مؤقف دیا کہ اب تک 24 ایسی ویب سائٹس پر موجود…

Read More

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے این اے 236 سے آزاد امیدوار عالمگیر خان کی فارم 45 کی فراہمی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو این اے 236 سے آزاد امیدوار عالمگیر خان کی فارم 45 کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے تمام دستاویز ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیے ہیں، لوگوں نے حلف لے لیا ہے اسمبلیاں بن گئی ہیں، آپ کو اسی وقت آنا تھا اب تو فارم…

Read More