Author: saqib

 اسلام آباد: خواجہ محمد آصف نے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار کا قلمدان سنبھال لیا۔ خواجہ آصف نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد وزارت دفاع کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں  سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمود الزماں خان نے اُن کا استقبال کیا۔ دونوں وزارتوں کے سینئر افسران کے ساتھ وفاقی وزیر کی ایک تعارفی میٹنگ ہوئی۔ وزیر دفاع کو وزارتوں اور انکے انتظامی محکموں کے کردار اور کاموں بشمول اہم جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔  وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نے چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیا، یہ  بطور وزیراعظم  کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو دیا گیا پہلا انٹرویو تھا جس  میں وزیراعظم  نے پاک چین تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف  نے چینی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے اور مشترکہ اقدار کے ساتھ مشترکہ ترقی اور…

Read More

 لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے لیے محسن نقوی کل جمعرات کو دبئی جائیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈکوارٹرز میں محسن نقوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار وہ کسی آئی سی سی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ جون میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بریفینگ ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ کرکٹ سے متعلقہ دوسرے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بات بھی ہوگی۔ دبئی میں چیف ایگزیکٹو میٹنگ…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے کانگریس کا ہنگامی اجلاس 21 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد علی نے کانگریس کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں مستعفی ہونے والے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جگہ نامزد صدر طارق حسین بگٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کانگریس سے سیکرٹری رانا مجاہد سمیت دیگر عہدیداران بھی اعتماد کا ووٹ لیں گے تاکہ فیڈریشن اور ہاکی کے حلقوں میں پائی جانیوالی ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوسکے اور نئے صدر طارق بگٹی کی…

Read More

  واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے چینی ٹیک کمپنی بائٹ ڈینس کو ٹک ٹاک الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بل منظور کرلیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ دوسری صورت میں سوشل ویڈیو ایپ پر امریکا میں پابندی ہوگی۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں مذکورہ بل 65 کے مقابلے میں 352 ارکان کی بھاری اکثریت سے منظور ہوا ۔ بل کو امریکی شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے فارن ایڈورسری کنٹرولڈ اپیلیکیشن ایکٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس بل کو ایوان کے رکن مائیک گیلگھیر، آر ویس اور راجا کرشنامورتھی نے…

Read More

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت  اور گردو نواح  کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی زیرزمین 130 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی جانب سے یورپی یونین کو خط لکھنے کا عائد کیا گیا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ اور الزام تراشی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ جعلی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات، الزام تراشی اور بے ہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں، عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے…

Read More

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے ادائیگیوں کا رجحان کافی زیادہ بڑھ گیا ہے۔ تفصیلا کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مالی سال 24 کے لیے  نظام ادائیگی  کا دوسرا سہ ماہی جائزہ جاری کر دیا، جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اعداد و شمار اور مستقبل کا منظر بھی پیش کیا گیا ہے۔ مالی سال 2023-24ء  کی دوسری سہ ماہی میں پاکستانیوں نے ٹرانزیکشنز میں موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری  کو ترجیح دی اور اس کے استعمال کنندگان کی تعداد میں لاکھوں کا…

Read More

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔  صدرآصف علی زرداری نے ریفرنس فائل کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی۔ قرارداد میں ذوالفقارعلی بھٹو پھانسی ریفرنس میں سپریم کورٹ کی رائے کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں برس 6 مارچ کو سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس کیس میں رائے دی تھی کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا اور بھٹو کے خلاف چلایا گیا ٹرائل آئین کے مطابق نہیں تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد سندھ اسمبلی میں…

Read More

میری لینڈ، امریکا: سائنسدانوں نے طب کے شعبے میں ایک ایسا روبوٹ متعارف کروایا ہے جو انسانوں سے بہتر سرجری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریک محققین کی ایک ٹیم نے روبوٹ سرجن تیار کیا ہے۔ یہ انسانی جسم کے اندر انتہائی حساس مقامات سے کینسر کی رسولیوں (ٹیومر) کو نکال سکتا ہے جو کہ کئی انتہائی تجربہ کار سرجنز کے لیے بھی چیلنج ہوتا ہے۔ سرجری میں ٹیومر کو نکالتے وقت اس کا بات کو ترجیح دی جاتی ہے کہ صحت مند بافتوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جائے جبکہ کینسر والے خلیوں کو ایسے…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور وزیراعظم سے صوبے میں نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی اور فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملنے پہنچے جہاں دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے ملاقات میں وزیراعظم سے خیبر پختونخوا میں شہاب علی شاہ کو نئے چیف سیکرٹری کے طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے شہباز شریف سے دوسرے صوبوں کی طرح…

Read More

 اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو بھی ہے جس نے بھی کیا مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے وکیل نےعدالت سے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر کیا ہوا؟ وہاں تو توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کے خلاف درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی 14 مارچ کو ذاتی حیثیت میں دوبارہ طلب کرلیا اور پی ٹی اے کے چیئرمین اور ممبران کو بیانِ حلفی کے ساتھ رپورٹ جمع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو بھی 14 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ چیئرمین پیمرا بتائیں کہ لیکڈ آڈیوز کو بغیرتصدیق نشر کرنے سے روکنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے، وکیل پی ٹی…

Read More