Author: saqib

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں میرٹ پر سننے کا فیصلہ کرلیا۔ بدھ کے روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر، تیمور ملک اور شاہ محمود قریشی کی طرف سے علی بخاری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے…

Read More

لبنان کے جنوبی شہر طائر کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے نزدیک اسرائیلی فوج نے ایک کار کو ڈرون حملے میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کار پر ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان ہادی مصطفیٰ ان کا کارکن تھا جب کہ زخمی ہونے والے دیگر 3 افراد بھی حماس کے لیے کام کرتے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سڑک پر دوڑتی کار پر فضا سے کوئی چیز گری اور دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد کار…

Read More

 اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو بھی ہے جس نے بھی کیا مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے وکیل نےعدالت سے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر کیا ہوا؟ وہاں تو توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت…

Read More

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ نگران حکومت ایک سیاسی جماعت کے پیچھے تھی اور اب وہی لوگ وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہمیں پارلیمان میں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید ہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج دو گواہان پر جرح مکمل ہوئی ہے، 7 میں سے 6 گواہان کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کی طبعیت ٹھیک ہے، ان سے ملاقاتوں پر…

Read More

 کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے نابالغ (15 سالہ) لڑکی سے نکاح کے کیس میں ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔ ملزم محمد اسلم کے خلاف کم سن بچی سے نکاح کرنے کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی ارشاد حسین نے سنا دیا، جس میں عدالت نے ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے تھانہ مومن آباد کی حدود سیکٹر 4/F، اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 15 سالہ نابالغ بچی سے کورٹ میرج کی تھی۔ شادی کے گواہ اور نکاح خواں مفرور ہیں۔ نکاح نامے میں بچی کی…

Read More

 واشنگٹن: امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے اسرائیل کے رفح میں فوجی آپریشن اور فضائی حملوں کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے یہ فیصلہ رفح میں بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کے جانوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے بقول امریکی صدر جوبائیڈن رفح میں 13 لاکھ پناہ گزینوں کے لیے فکر مند ہیں جنھیں کسی محفوظ مقام پر منتقل کیے…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی، کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے۔ کمیٹی ممبران میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی راشد محمود لنگڑیال، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی، کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی…

Read More

  کراچی: ادھوری پرنٹنگ والے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے بارے میں اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کے مطابق نیشنل بینک کی مذکورہ برانچ سے ایک ہزار والے صرف 10 نوٹ ادھوری پرنٹنگ کے حامل تھے لہٰذا غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ درست نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا مضبوط نظام موجود ہے لیکن بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق…

Read More

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ انٹڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے جبکہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر 767 ریٹنگ پوائںٹس کے ہمراہ کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 859 ریٹنگ…

Read More

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے، قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پرضمنی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔الیکشن کمیشن نے…

Read More

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔فیصل جاوید کے خلاف دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی سردار مصروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آج  فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ ہے۔عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔…

Read More

 راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور  عوام باہر نکل آئے گی۔اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔انہوں ںے کہا کہ ادارے تباہ ہو چکے ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر…

Read More

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ریکارڈ بنانے پر اسپن بالنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز سے جیت حاصل کی تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام دیتے ہوئے ملتان سلطانز کی اسپن بالنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اسامہ میر کو “سپر اسٹار” کہا۔ دوسری اسامہ میر…

Read More