Author: saqib

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے اس کا الزام مریم نواز پر عائد کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شریک انصاف مروت نے کہا کہ سیاسی شخصیت (مریم نواز) نے میرے قتل کی منصوبہ بندی بنائی ہے اور مجھے بھارتی شہری افضل جندل کے ذریعے قتل کروایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا میرے قتل کیلیے شوٹر کو ایک لاکھ روپے ادائیگی بھی کی گئی ہے، یہ تمام مواد ہم ایف آئی اے کے…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر آصف علی زرداری ایوانِ صدر جانے کے بعد سب سے پہلے اُسے غسلِ جمہوریت دیں گے۔ اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صدر عارف علوی نے ساڑھے پانچ سال کے دوران جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کو بُری طرح کچلا اور ایوانِ صدر کے تقدس کو پامال کیا۔ سینیٹرعرفان صدیقی نے مزید کہا کہ صدر فضل الہی چوہدری، صدر فاروق لغاری، صدر رفیق تارڑ، صدر ممنون حسین اور صدر آصف علی زرداری سب کا تعلق…

Read More

 راولپنڈی: عدالت کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دانتوں کا معائنہ مکمل ہوگیا جبکہ علاج جیل میں ہوگا یا اسپتال میں اس کا حتمی فیصلہ علیمہ خان کریں گی۔ عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں دانتوں کا معائنہ اُن کی ذاتی معالجہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے کیا، اس موقع پر سرکاری ڈاکٹرز بھی موجود رہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے دانتوں میں تکلیف کے باعث نیب عدالت سے…

Read More

 اسلام آباد: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدر پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی آخری پوسٹ کی اور بتایا ہے اس کے بعد اس اکاؤنٹ کا سارا کنٹرول ملک کے 14ویں منتخب صدر کے پاس چلا جائے گا۔ انہوں نے ایکس پر کی گئی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، اللہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور میں نے جو اچھے اعمال کیے ہوں اس کا اجر عطا فرمائے۔ انہوں نے لکھا کہ میں اور میری اہلیہ ثمینہ علوی (سابق خاتون اول) بھی ملک کیلیے دعا گو ہیں اور  ہمیں اس…

Read More

سنی اتحاد کونسل کے رہنما حکمران اتحاد پر برس پڑے اور انہوں نے صدارتی انتخاب پر سوالات اٹھا دیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے بادشاہ کو ملک پر مسلط کیا جارہا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سارا عمل متنازع بنا دیا گیا جبکہ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جب مخصوصی نشستوں کا معاملہ عدالتوں میں تھا تو ان افراد کو ووٹ کی اجازت کیسے مل گئی۔ پی  ٹی آ ئی رہنماؤں نے کہا کہ شہباز شریف جعلی مینڈیٹ پر وزیراعظم بنے آج زرداری صاحب بھی…

Read More

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل میں قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر منتخب کر کے اسپیکر آفس میں نام جمع کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نششت کے لیے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا۔ لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔ اس موقع صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔

Read More