تازہ تر ین

بھارت کے متنازع شہریت ایکٹ پرتشویش ہے، بغور جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا اور نے بھارت کے متنازع شہریت ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ بھارت میں شہریت کے متنازع ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت تمام قومیتوں اور گروپس کے ساتھ یکساں سلوک جمہوریت کا بنیادی اصول ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی مودی حکومت کی جانب سے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا شہریت ترمیمی ایکٹ امتیازی ایکٹ ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مودی سرکارنے 2019 میں منظور ہونے والے شہریت کے متنازع قانون کو نافذ کردیا ہے۔ مسلمان گروپوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے قانون کو مسلم دشمن قرار دیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv