تازہ تر ین

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں

سینیٹ کی خالی 6 نشستوں پرضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اوربلوچستان اسمبلی میں ہو گا جہاں تینوں ایوان کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سینیٹ کی یہ نشستیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

وفاق کی نشست پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفسر ہوں گے۔

سینیٹ کی اسلام آباد کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کےامیدوار سید یوسف رضا گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

سندھ میں سینیٹ کی دو نشستیں پیپلزپارٹی کے مہتاب ڈہر اور نثار کھوڑو کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئیں۔

سندھ اسمبلی کو سینیٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv