Author: saqib

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان محبت سے متعلق بیان دے دیا۔ ماورا حسین بہت جلد اداکار دانیال ظفر کے ساتھ ڈرامہ سیریل ‘لیٹس ٹرائی محبت’ میں نظر آئیں گی، اس ڈرامے کے نشر ہونے سے قبل اُنہوں نے دانیال ظفر کے ہمراہ ایک ویب شو کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل، اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور محبت کے بارے میں بات کی۔ گفتگو کے دوران میزبانوں نے دونوں اداکاروں سے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا…

Read More

انقرہ: ترکیہ میں صدر طیب اردوان کے صوبے سرناک کے دورے کے دوران حادثے میں اُن کا ایک محافظ ہلاک اور دیگر 3 شدید زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صدارتی محافظوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد کس حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والے ایک دورے پر صدر کے سیکیورٹی پر مامور تھے۔ ترک صدر طیب اردون مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور صوبے کا دورہ مکمل کرکے واپس دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔ ترک حکام نے ’’حادثے‘‘…

Read More

واشنگٹن: چین نے خبردار کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ امریکا کے گلے پڑے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے امریکی حکومت کو ٹک ٹاک کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس ایپ سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نے ایسے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں نہیں جیتا جا سکتا۔ ایسے اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں پر اثر پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک…

Read More

امریکا میں ایک شہر کے مکانات کو بچانے کے لیے تعمیر کیا جانے والا ریتیلا ٹیلہ 72 گھنٹے میں سمندر کی لہروں کی نذر ہوگیا۔ امریکی ریاست میساچوسیٹس کے قصبے سالزبری کے سیکڑوں افراد نے مل کر اپنے مکانات کو سمندر برد ہونے سے بچانے کے لیے 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے 15 ہزار میٹرک ٹن ریت خرید کر ٹیلہ بنایا۔ خیال کیا جارہا تھا کہ یہ ٹیلہ سمندر کی لہروں سے مکانات کو بچانے میں کامیاب رہے گا مگر پورا کا پورا ٹیلہ 72 گھنٹے میں سمندر برد ہوگیا۔ یہ ٹیلہ ساحل پر واقع شاندار مکانات کے انتہائی…

Read More

انتہائی اسلام دشمن موقف کے حوالے سے بدنام ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو کے لیڈر گیئرٹ وِلڈرز اب وزیر اعظم بننے کی امید چھوڑ بیٹھے ہیں۔ گیئرٹ وِلڈرز فریڈم پارٹی کے لیڈر ہیں جس نے گزشتہ انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔ اس پر یورپ کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ گیئرٹ وِلڈرز کا کہنا ہے کہ اب انہیں وزیر اعظم کے منصب تک پہنچنے کی امید نہیں کیونکہ ممکنہ پارٹنرز نے ان کی حمایت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک ایکس پوسٹ میں گیئرٹ وِلڈرز نے کہا کہ وزیر اعظم کے منصب تک…

Read More

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن وامان کا مسئلہ نگراں حکومت کے دور میں مزید خراب ہوا ۔ چیئرمین ارسا کی تقرری کا معاملہ وفاقی حکومت کو قومی اسمبلی میں لے جانا چاہئیے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ن لیگ کے اتحادی نہیں،،انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ ارسا کا چئیرمین وفاق کا نمائندہ ہوگا، کابینہ اجلاس میں اس معاملے پراحتجاج کا فیصلہ ہوا۔…

Read More

کراچی: کسٹمز میں ایس آر او کے غلط استعمال کے ذریعے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ شیراز احمد کے مطابق ایس آر او 492 کے غلط استعمال میں 2 فرضی یونٹس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ 2امپورٹرز نے ایس آر او 492 کے ذریعے 22کروڑ 5لاکھ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی ہے۔ دونوں امپوٹرز انصاری ٹیکسٹائل اور اقرا انٹرپرائزز کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ دونوں امپورٹرز نے ایس آراو 492 کے تحت امپورٹڈ خام مال کی پراسیسنگ کرکے 18ماہ میں برآمد نہیں کیا۔ انصاری ٹیکسٹائل نے اگست 2019…

Read More

اسلام آباد / کراچی: چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ جام خان شورو نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لیا جائے گا۔ وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ…

Read More

کراچی: پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ناقدین جتنی مرضی اُن پر تنقید کرلیں لیکن اس کے باوجود لوگ سب سے زیادہ اُن کی ہی فلمیں دیکھتے ہیں۔ حال ہی میں ہمایوں سعید نے معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس مارننگ شو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ہمایوں سعید کو اپنے ناقدین کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمارے…

Read More

اسلام آباد: دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے۔ جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت کے جج مقرر ہوئے تھے اور 12 سال تک فرائض انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور عمران خان اور مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی سزائیں سنائیں۔ انہوں نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجا پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیسز بھی سنے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر…

Read More

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز آج احتساب عدالت اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوکرخود کو سرینڈر کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کے دونوں صاحبزادے 12 مارچ کو لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔ حسن نواز اورحسین نواز اپنے خلاف درج مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ دونوں کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔ واضح رہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا…

Read More

پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قلیل مدتی قرض پروگرام کے جائزہ مذاکرات کا پہلا اجلاس مکمل ہوگیا۔3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ (ایس بی اے) پر دوسری نظرِ ثانی کے لیے ب وزارت خزانہ میں ہونے والے اس سیشن میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پوٹر نے کی۔** وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی قیادت میں پاکستانی ٹیم سے بات چیت وزارت خزانہ کے کیو بلاک میں کی گئی۔ گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد اورچیئرمین ایف بی آرامجد زبیر ٹوانہ بھی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے۔ یہ مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سُپر اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ و ہدایتکار کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھ کر اُنہیں اپنے ساتھ کام کی پیشکش کردی۔ سلمان خان نے کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کا رُخ کیا۔ میگا اسٹار نے کہا کہ میں نے ابھی کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھی، واہ واہ کرن! میں واقعی اس فلم سے بہت لطف اندوز ہوا اور میرے والد صاحب نے بھی…

Read More