Author: saqib

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے  صدر اور جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔  حماد اظہر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری عمر ایوب  کے نام لکھا گیا استعفیٰ  اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے  بعد  میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اورجنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ  سمجھتے ہیں کہ اس وقت پارٹی کی موثر قیادت کے لیے گراؤنڈ پر موجود ہونا اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری  ہے۔…

Read More

  کراچی: کچے کے ڈاکوؤں اور کراچی کے اسٹریٹ کرائمز سے پریشان سندھ حکومت نے آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت اہم عہدوں پر تعینات ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر صوبے میں نئے افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ نگراں حکومت کے  قیام کے بعد سندھ  میں آئی جی رفعت مختار راجہ ،ا یڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند سمیت ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ عام انتخابات کے بعد صوبے میں…

Read More

 لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ مرحوم سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس احمد کے بڑے بھائی تھے، وہ طویل عرصے سے علیل ہونے کی وجہ بستر مرگ پر تھے اور آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور 1973 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔ پاکستان کی طرف سے 41 ٹیسٹ کھیلے اور پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار نو سو اکانوے رنز بنائے۔ مرحوم کے بیٹے کی دوبئی سے آمد کے…

Read More

  کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مرغوں کے شور سے تنگ  آکر  عدالت کادروازہ کھٹکھٹانے کے مقدمے میں دل چسپ ریمارکس دیے ہیں کہ پہلے زمانے میں تو شرارتی لڑکے مرغے کاٹ کر کھا جایا کرتے تھے۔  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گھر میں مرغے اور مرغیاں پالنے کیخلاف خاتون کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے شکایت کی گئی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ اس حوالے سے کچھ نہیں کررہا جبکہ ان کے اپنے قوانین میں…

Read More

 لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نیسپاک حکام نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو تینوں اسٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، جنرل منیجر نیسپاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن (CEF) کے چیئرمین محمود احمد کو وفاقی وزارت برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے دفتر میں مدعو کیا گیا اور قومی نصاب میں اقدار اور کردار سے متعلق مضامین شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے خصوصی سکریٹری جناب محی الدین احمد وانی نے کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین کے ساتھ پاکستان کے طلبا کو کردار اور اقدار پر مبنی تعلیم فراہم کرنے کے وزیراعظم کے وژن کو شیئر کیا۔ اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، نیشنل…

Read More

 اسلام آباد: وزارت قانون نے مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا اور ان کا بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا جس کے بعد مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا ہے اور اب نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے کہ مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا۔ مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوادیا گیا ہے،…

Read More

سعودی عرب میں مساجد کے اندر تجارتی مصنوعات کے لیے تشہیری ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارتِ اسلامی امور اور دعوت و رہنمائی نے مسجد کے اندر مارکیٹنگ اور تجارتی مصنوعات کی تشہیری ویڈیو بنانے پر ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزارت اسلامی امور اور دعوت و رہنمائی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سوشل میڈیا صارف نے مسجد کے اندر شوٹ کئی گئی مارکیٹنگ ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ وزارت کے بقول…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد و دیگر کو توہین عدالت کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کردیا۔ ہائی کورٹ میں ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی سنگل بنچ کے توہین عدالت سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے بتایا کہ ڈی سی راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کیا تھا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آرڈر کرتی ہے کہ گرفتار نہیں کرنا تو پھر بھی گرفتار کرلیا جاتا ہے، ہمارے آرڈر کو نظر…

Read More

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر ہمارے سینیٹ کے امیدواران کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے پر ردعمل میں انہوں ںے کہا ہے کہ سینیٹ کی نشستوں کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا افسوس ناک عمل ہے، عام انتخابا ت میں پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، بے بنیاد وجوہات…

Read More

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل چھانگا مانگا جنگل کا دورہ کریں گے جہاں ایک منٹ میں ایک لاکھ پودے لگا کر منفرد ریکارڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل شجر کاری مہم کے سلسلے میں چھانگا مانگا جنگل کا دورہ کریں گی اور ان کی سربراہی میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ مریم نواز چھانگا مانگا کے جنگل میں ایک لاکھ پودے لگائیں گی اور ایک لاکھ پودے ایک منٹ میں لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا جائے گا، جس کے لیے پروگرام ترتیب دے…

Read More

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ بشری بی بی کو بنی گالا ریسٹ ہاوس سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل لایا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جئے گا۔ گزشتہ سماعت پر ایک گواہ کا بیان قلمبند اور جرح مکمل ہوئی تھی جب کہ آج مزید گواہان کی بیان…

Read More

اسلام آباد: عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید احمد کو احتجاج و توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات سے بری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کے روبرو احتجاج اور توڑ پھوڑ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمات پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شیخ رشید و دیگر کو مقدمات سے بری کردیا۔ عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست کو منظور کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز بریت…

Read More